عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے۔ حضور انور ﷺ کا ارشاد گرامی ہے سید القوم خادمھم یعنی قوم کا سردار ( سفر میں) قو م کی خدمت کرنے والا ہوتا ہے ۳ ؎ حج کے مسائل سیکھنا : حج کرنے والے کے لئے حج پر جانے سے پہلے حج وعمرہ کے مسائل وکوائف اور سفر میں پیش آنے والے نماز وغیرہ کے مسائل کا سیکھنا واجب ہے ( اس لئے جب ارادہ ہوجائے یا سفر شروع کرے تو اسی وقت سے مسائل معلوم کرنے میں لگ جائے، کسی معتبر عالم سے دریافت کرتا رہے ، امیر الحاج لکھتے ہیں کہ سب سے اہم چیز ان مسائل کا معلوم کرنا ہے جو حج کو جانے سے قبل اور روانگی کے بعد اور حج کے دوران پیش آتے ہیں ان کا علم حاصل کرنا حضور اقدس ﷺ نے ہر شخص پر فرض کیا ہے اس لئے حج کے فرائض وسنن وحرام ومکروہ اور مسنون طریقہ پر حج وعمرہ وزیاراتِ مقدسہ کی کیفیت کا معلوم کرنا ضروری ہے) حج ومناسک کے متعلق معتبر جامع اور واضح کتابیں اس مبارک سفر میں اپنے ساتھ رکھے اور ان کا ہمیشہ بار بار مطالعہ کرتا رہے اورجو بات سمجھ میں نہ آئے کسی معتبر عالم سے سمجھ لیا کرے ، معمولی لکھے پڑھے اورعام لوگوں پر بھروسہ نہ کرے بلکہ مکہ معظمہ میں جو معلم لوگ حج کرانے والے ہوتے ہیں ان پر بھی اعتماد نہ کرے کیونکہ یہ لوگ اکثر مسائل حج سے پوری طرح واقف نہیں ہوتے اور اگر ان کو وہ مسائل معلوم بھی ہوں تو اہتمام نہیں کرتے اس لئے جہاں تک ہوسکے مسئلہ کی تحقیق کسی معتبر عالم سے ہی کیا کرے اور ہوسکے توایسے عالم کی صحبت اختیار کرے جو اس کو مسائل سکھاتا رہے ۱؎ حسنِ معاملہ : (۱) اپنا وہ اسباب جوسواری پر لادتا ہے ( تھوڑا ہویا زیادہ اور چھوٹا ہو یا بڑا) سواری کرایہ پر دینے والے ( سواری کے مالک)