عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وغیرہ تو چار بال یا زیادہ حتیٰ کہ پورے عضو کے بال دور کرنے پر بھی صدقہ ہی واجب ہوگا اور اگر بال محرم کے فعل کے بغیر از خود گریں تو کچھ واجب نہیں ہوگا ،مؤلف) (۴) پڑبال (آنکھ کے اندراُگا ہوا بال ) اکھاڑنا جائز ہے اس کو دور کرنے سے اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہوگا ۱؎ (۵) اگرمحرم نے اپنے سر کی جلد بالوں سمیت نکلوادی تو اس پر کچھ واجب نہیں ہوگا ۲؎ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ اس کا قصد جلد نکلوادینے کاہو اس کے بالوں کے دور کرنے کاقصد نہ ہو ۳؎ محرم کا کسی دوسرے کا سرمونڈنا اور حلال کاکسی محرم کا سرمونڈنا : (۱)اگرمُحرم نے کسی دوسرے محرم کا چوتھائی یا زیادہ یا پورا سر یا پوری گردن کے بال اس کے حلال ہونے کے وقت سے قبل مونڈدیئے تو مونڈنے والے صدقہ اور جس کے بال مونڈے گئے اس پر دم حتمی ( متعین ) واجب ہوگا خواہ اس کے امر سے مونڈا ہو یا اس کے امر کے بغیر اور خواہ اس کی خوشی سے کیا ہو یا زبردستی سے ۴؎ ۔یعنی محرم محلوق پر یہ دم حتمی ہوگا متخیر نہیں ہوگا اگرچہ اس کے ارادہ کے بغیر مثلاً زبردستی سے یا اس کے سونے کی حالت میں مونڈا ہو کیونکہ اس کا یہ عذر بندوں کی طرف سے لا حق ہوا ہے بخلاف اُس مُحرم کو اپنا سر منڈانے کے لئے محتاج و مضطر ہو پس جب اس نے اضطرار کی حالت میں اپنا سرمونڈا تو اس پر یہ دم متخیر واجب ہوگا خواہ وہ بکری ذبح کرے یا چھ مسکینوں پر نصف نصف صاع گندم صدقہ کرے یا تین روزے رکھے اس لئے کہ یہ آسمانی (قدرتی ) آفت ہے۔