عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ :شریعت اُس عالم میں پل ِصراط کی صورت میں ظاہر ہوگی پس جتنا جس کو اس دنیا میں شریعت پر چلنا آسان تھااتنا ہی اُس کو آخرت میں اس پل صراط پر چلنا آسان ہوجائے گا اور اس کے حق میں پل صراط اتنا ہی زیادہ وسیع اور فراخ راستہ بن جائے گی اور جس کے لئے جتنا یہاں شریعت پر چلنامشکل ہے اُتنا ہی وہاں پل صراط اس کے لئے دشوار ہوجائے گی حتیٰ کہ بال سے بھی زیادہ باریک ہوگی، یہاں تک کہ کفارو منافقین اس پر سے گزر نہیں سکیں گے اور کٹ کٹ کر دوزخ میںگر جائیں گے ( یہ احادیث شریف سے ماخوذ ہے )۔ آپ ﷺ کی شفاعت :آپ کی شفاعت برحق ہے، یعنی قیامت کے روز حضور ﷺ اللہ تعالیٰ کے حضور گنہگار بندوں کی سفارش کریں گے جبکہ سب لوگ نہایت اضطراب اور بے قراری کی حالت میں آدم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیاعلیہم السلام کے پاس جائیں گے اور وہ اپنے سے دوسرے نبی کے پاس بھیجتے اور معذوری ظاہر کرتے رہیں گے۔ حتیٰ کہ ہمارے حضور پرنور ﷺ کے پاس آئیں گے تو آپ فرمائیں گے ہاں میں اس کے لئے مقرر ہوں میں اپنے رب سے اجازت مانگو گا اور مجھے اجازت ہوگی۔ باوجودیہ کہ آنحضرت ﷺ کو یہ فضیلت عطا ہوچکی ہے پھر بھی اللہ تعالی کے جلال وجبروت کے ادب سے حضور انور ﷺشفاعت کی اجازت مانگیں گے اور سجدے میں گر کر اللہ تعالیٰ کی بے حدوبے شمار حمد وثنا کریں گے تب آپ کو شفاعت کی اجازت ہوگی اور آپ اپنی امت کے لئے متعدد بار شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ بخشتا رہے گا یہاں تک کہ جس نے صدق دل سے لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس پر مرا اگرچہ اس نے کبیرہ گناہ بھی کئے ہوں دوزخ سے نکالا جائے گا جنت میں داخل کیاجائے گا بشرطیکہ اُس نے شرک نہ کیا ہو، الغرض کفر وشرک کے سوا باقی تمام