عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کے بعد سات یاآٹھ برس تک علیٰ اختلاف الروایات زندہ رہیں گے، آپ کا نام محمد، والد کانام عبد اللہ، والدہ کا نام آمنہ ہوگا، حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہوں گے۔ مدینہ کے رہنے والے ہوں گے جب آپ مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ آئیں گے تو لوگ ان کو پہچان کر ان سے بیعت کریں گے اور اپنا بادشاہ بنائیں گے، اُس وقت غیب سے یہ آوازآئے گی ھٰذَا خَلِیفَۃ ُاللّٰہِ المَھدِیُّ فَاستَمِعُوا وَاَطِیعُوا ’’یہ اللہ تعالیٰ کا خلیفہ مہدی ہے اس کی بات سنو اور اطاعت کرو‘‘ اور دوسری علامت یہ ہوگی کہ اُس سال ماہ رمضان میں تیرہ تاریخ کو چاند اور ستائیس تاریخ کو سورج گرہن ہوگا۔ (٭حاشیہ (۱) یہ خبر اور دوسری خبر یں جو فرادیٰ فرادیٰ اجادہیں ان میں سے کسی خبر کا انکار با یں وجہ کہ آنحضرت ﷺ سے اس کا ثبوت نہیں دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتا۔) ابدال وعصائب (اولیاء اللہ ) آکر ان سے بیعت کریں گے اور تمام عرب کی فوج اُن کی مدد کے لئے جمع ہوگی اور کعبۃ اللہ شریف کے دروازے کے آگے جو خزانہ مدفون ہے جس کو تاج الکعبہ کہتے ہیں نکالیں گے اور مسلمانوں میں تقسیم فرمائیں گے، جب یہ خبر مسلمانوں میںپھیلے گی تو ایک امیر خراسانی کہ جس کی فوج کا سپہ سالار ایک شخص منصور نامی ہے امام مہدی کی مدد کو آئے گا، ہر مسلمان پر اس کی مدد واجب ہے انہی دنوں میں ایک شخص جو دشمن اہل بیت اور بڑا ظالم ہوگاابو سفیان کی اولاد میں سے کہ جس کی ننھیال قبیلہ بنو کلب میں ہوگی دمشق کے اطراف میں حاکم ہوگا اور امام مہدی کے قتل کیلئے ایک جرار فوج بھیجے گا کہ وہ فوج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بمقام بیدا زمین میں دھنس جائے گی ان میں سے دوشخص باقی بچ جائیں گے ایک وہ جو امام مہدی کو اس واقعے کی خبر دے گا اور