عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانی کیلئے بھی تعظیم ہے (در) اورطحطاوی نے کہا کہ یہ بھی وجہ ہے کہ ناپاک جگہ میں وضو کرنے سے نجاست کی چھینٹوں کے پڑنے کا خوف ہے (غایۃ الاوطار) ۱۴۔ مسجد کے اندر وضو کرنالیکن مسجد میں برتن کے اندر وضو کرنا (جبکہ مسجد مستعمل پانی سے آلودہ نہ ہو ، مولف) یا مسجد کے اندر اس جگہ وضو کرنا جو وضو کے لئے بنائی گئی ہے بلاکراہت جائز ہے (در) جیساکہ عام طور پر مساجد میں فرش سے متصل وضو کیلئے جگہ بنائی جاتی ہے (غایۃ الاوطار) ۱۵۔ عورت کے وضو یا غسل کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا (دروش) یہ اس لئے ہے کہ شاید اس سے مرد کو تلذذ حاصل ہو یا یہ وجہ ہے کہ اکثر عورتیں نجاست سے احتیاط بہت کم کرتی ہیں اور یہ توجیہ کراہت تنزیہی پر دلا لت کرتی ہے کذافی الطحطاوی (غایۃ الاوطار) ۱۶۔ مسجد میں کسی برتن کو اپنے وضو کے لئے خاص کرلینا کہ اس برتن سے اس کے سوا او رکوئی وضو نہ کرے ، جیساکہ مساجد میں اپنی نمازکے لئے کوئی جگہ مخصوص کرلینا مکروہ ہے (ع) ۱۷۔ وضو کے بعد ہاتھوں کو جھٹکنا (مستفاد عن دروع) ۱۸۔ وضو کے اعضا کے علا وہ کسی اور عضو کو بلا ضرورت دھونا (علم الفقہ) ۱۹۔ لوٹے وغیرہ میں یا کپڑوں پر اعضائے وضو سے پانی ٹپکانا (علم الفقہ) ۲۰۔ بلا عذر ایک ہاتھ سے منہ دھونا کہ یہ رافضیوں اور ہندوئوں کاشعار ہے (علم الفقہ) ۲۱۔ استنجے کا پانی خشک کرنے کے کپڑے سے وضو کے اعضا کو پونچھا (علم الفقہ) کیونکہ اس کا ترک کرنا مندوبات میں سے ہے کماوہو مستفاد عن ش وفتح وغیرہما مولف) ۲۲۔ مجلس میں اس طرح مسواک کرنا کہ رال ٹپکتی جائے مکروہ ہے خصوصاً علماء اور بزرگوں کی مجلس میں زیادہ مکروہ ہے (مظاہر حق) ۲۳۔ سنت طریقے کے خلاف وضو کرنا (؟) وغیرہ بہت سے مکروہات ہیں۔ وضو کی ماثورہ دعائیں