عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ اسطوانہ سریر کے پیچھے شمال کی طرف شباک کے ساتھ ملا ہوا ہے ، جب رسول ا ﷲ ﷺ دولت کدہ میں تشریف لے جاتے تو کوئی صحابی خصوصاً حضرت علی کرم اﷲ وجہہ پہرہ دینے کی غرض سے یہاں آکر بیٹھ جاتے تھے ، یہ جگہ اس کھڑکی کے مقابل تھی جس سے حضور انور ﷺ حجرئہ شریفہ سے روضہ کریمہ ( مسجد ) کی طرف نکلتے تھے ۔ (۶)اسطوانہء وفود : باہر سے جو وفود ملاقات کے لئے آتے تھے آپ ﷺ اور اکابر صحابہ رضی اﷲ عنہم یہاں تشریف فرماکر ان سے ملاقات کرتے اور ان کی حاجات پوری فرماتے تھے ۔ یہ اسطوانہ ء علیرضی اﷲ عنہ کے پیچھے شمال کی طرف واقع ہے اسطوانہء وفود اور اسطوانہ سریر کے درمیان اسطوانہ علی ہے ( یوں سمجھو کہ یہ تینوں شباکِ حجرہ کے متصل ہیں اس طرح پر کہ جنوب میں اسطوانہ سریر اور درمیان میںاسطوانہ علیؓاور اس کے شمال میں اسطوانہ وفود ہے ، ان سب کے نزدیک دعا کرے ، بابِ حجرئہ شریفہ جس سے حضور انور ﷺ مسجد شریف میں تشریف لاتے تھے یہ اسطوانہ علی واسطوانہ وفود کے درمیان مقفل ہے ، ان سب ستونوں پر ان کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں ۔ (۷)اسطوانہء مربعۃ القبر : اس کو اسطوانۂ جبرائیل ؑاور مقامِ جبرائیل علیہ السلام بھی کہتے ہیں ۔ جب حضرت جبرائیل علیہ السلام حضرت وحیہ کلبی صحابی رضی اﷲ عنہ کی صورت میں وحی لے کر تشریف لاتے تھے تو اکثر اس جگہ بیٹھے نظر آتے ، حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا دروازہ اسی ستون کے پاس تھا ، اس کے اور اسطوانہ وفود کے درمیان ایک اورستون ہے جو شباک کے اندر کی جانب ہے، شباک کے دروازے بندہونے کی وجہ سے لوگ ان دونوں ستونوں ( اسطوانہ مربعۃ القبر اور اس کے اوراسطوانہ وفود کے درمیانی ستون ) کے ساتھ برکت حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں لیکن جس شخص کو شباک کے اندر داخل ہونے