عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۔…(۲)مینارئہ باب السلام ،یہ جنوب مغربی گوشہ پر قائم ہے۔…(۳)مینارئہ عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ یہ شمال مشرقی گوشہ پر قائم ہے ۔…(۴)مینارئہ عمر بن الخطاب رضی اﷲ عنہ ،یہ شمال مغربی گوشہ پر قائم ہے ۔…(۵)مینارئہ باب الرحمۃ ،یہ باب الرحمۃ پر ہے اور سب سے نیچا مینارہ ہے اور اس کے سوا سب میناروں میں تجدیرد واصلاح وترمیم ہوئی ہے۔ مُکبّریہ : منبر کے سامنے آٹھ فٹ اونچا مربع شکل کا چھتا ہوا ایک چبوترہ ہے جو آٹھ خوبصورت پایوں پر قائم ہے جس پر مکبر ین کھڑے ہوکر تکبیر پڑھتے ہیں کیونکہ امام کی آواز ساری مسجد میں نہیں پہنچ سکتی اس کے اوپر پیتل کی محراب بنی ہوئی ہے جس کو محرابِ بلال کہتے ہیں ۔ اصحابِ صفہ کاچبوترہ اور شیخ الحرم واغوات کی نشست گاہ : محرابِ تہجد کے شمال میں بابِ جبریل سے داخل ہونے والے دائیں جانب ایک بلند چبوترہ ہے جو پیتل کے نہایت حسین کٹہرہ سے گھرا ہواہے وہاں اغوات بیٹھتے ہیں ، یہ زمانہ نبوی میں اصحابِ صفہ کی جگہ تھی، اس چبوترہ کے سامنے محراب تہجد اور مقصورہ شریفہ سے ملا ہوا دوسرا چبوترہ ہے جو اس سے چھوٹا ہے اور نماز تہجد کاچبوترہ کہلاتا ہے ، دونوں چبوتروں کے درمیان باب جبرائیل میں جانے کا راستہ ہے اور باب جبرائیل سے داخل ہونے والے کے دائیں جانب ایک چھوٹا سا چبوترہ اور ہے جو شیخ الحرم کے بیٹھنے کی جگہ ہے اس کو محراب شیخ الحرم کہتے ہیں اور اس کے قریب اغوات کے چبوترہ کے مشرق میں ایک کوٹھڑی ہے جس میں اغوات اپنا سامان رکھتے ہیں ۔