عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو چیزیں طواف میں مکروہ ہیں وہ یہ ہیں :۔(۱)فضول اور بے فائدہ کلام کرنا ۱؎ اور بلا ضرورت بات چیت کرنا ۲؎ یعنی کلامِ مباح بلا ضرورت کرنا مکروہ ہے او ر اس کا ترک کرنا مستحب ہے لیکن جس بات چیت کی ضرورت ہے وہ بقدرِ ضرورت مباح ہے جیسا کہ مباحات میں بیان ہوچکاہے، خاموش رہنا احسن ہے اور دعاؤں واذکار میں مشغول ہونا افضل واکمل ہے کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اﷲ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے ۳؎ پس بے فائدہ بات چیت کرنا بہت بڑی غفلت ہے ۴؎ (۲) خرید وفروخت کرنا، یہ مسجد میں مطلقاً مکروہ ہے اور طواف کی حالت میں اشدمکروہ ہے بلکہ خریدوفروخت کے متعلق گفتگو کرنا بھی مکروہ ہے ۵؎ (۳) کوئی ایسا شعر پڑھنا جو حمد وثنا، افادہ عام ، نصیحت وترغیب وترہیب سے خالی ہو اور بعض کے نزدیک مطلقاً شعر پڑھنا مکروہ ہے ، اس روایت کو کراہت تنزیہی اور ترکِ افضل پر محمول کیا جائے گا اس لئے کہ طواف کرنے والے کے لئے اذکار وادعیہ میں مشغول ہونا افضل ہے ۶؎ (۴) ذکر یا دعا یا قرآن مجید کی تلاوت بلند آواز سے کرنا یا کسی اور وجہ سے آواز کا بلند کرنا جس سے طواف کرنے والوں اور نمازیوں کو تشویش خاطر وخلل ہو ۷؎ ۔…(۵) ناپاک کپڑوں میں طواف کرنا ۸؎ جبکہ وہ نجاست معافی کی مقدار سے زائد ہو ۹؎ (۶) جس طواف میں رمل اور اضطباع کرنا سنت ہے اس میں رمل واضطباع کو بلا ضرورت ترک کرنا، پس اگر کسی نے رمل اور اضطباع کو ترک کردیا جبکہ اس طواف میں