عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کیا تو اس پر ایک ہی کفارہ واجب ہوگا یعنی سب فقہا کے قول میں اس پر پہلے جماع کے لئے ایک بدنہ واجب ہوگا اور دوسرے جماع کے لئے کچھ واجب نہیں ہوگا خواہ ایک ہی مجلس میں جماع کیا ہو یا مختلف مجالس میں کیا ہو ۱؎ ( جیسا کہ قبل الوقوف متعدد بار جماع کرنے میں بیان ہوچکا ہے ،مؤلف) احرامِ عمرہ کی حالت میں جماع کی جنایات : (۱)اگر عمرہ کے احرام کی حالت میں عمرہ کے طواف کے چار پھیرے کرنے سے پہلے جماع کیا تو اس پر ایک بکری ذبح کرنا واجب ہوگا اور اس کا عمرہ فاسد ہوجائے گا جیسا کہ حج کے احرام کی حالت میں وقوفِ عرفہ سے پہلے جماع کرنے پر حج فاسد ہوجاتا ہے ، اس کو صحیح عمرہ والے کی طرح اس فاسد عمرہ کے افعال پورے کرکے حلال ہونا اور اس پر اس عمرہ کی قضا واجب ہے ۲؎ (تفصیل حج وعمرہ فاسد کرنے کے بیان میں ملاحظہ فرمائیں ، مؤلف) (۲) اگرطوافِ عمرہ کااکثر حصہ یعنی چار یا زیادہ پھیرے کرنے کے بعد حلق کرانے سے پہلے جماع کیا تواس پر ایک بکری ذبح کرنا واجب ہوگا اور اس کا عمرہ فاسد نہیں ہوگا خواہ باقی طواف اور سعی صفا ومروہ کرنے سے پہلے جماع کیا ہو یا ان کے بعد میں ( یعنی خواہ پورا طواف کرنے کے بعد سعی سے پہلے یا طواف اور سعی سے فارغ ہوکر سرمنڈانے سے پہلے جماع کیا ہو اس کاعمرہ فاسد نہیں ہوگا ) اس لئے کہ وہ عمرہ کا رکن ( طوافِ عمر ہ کا اکثر حصہ ) ادا کرچکا ہے جیسا کہ حج کے احرام کی حالت میں وقوفِ عرفہ کے بعد جماع کرنے سے حج فاسد نہیں ہوتا البتہ حج فاسد کرنے کے بعد جماع کرنے پر شرع نے بدنہ