عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قرضہ ادا کرنا : اگر اس کے ذمہ کسی کا قرضہ ہوتو حتی الامکان اس کوادا کرنا چاہئے اور جس قرضہ کواس وقت ادا نہیں کرسکتا اس کی ادا ئیگی کاانتظام کرکے جائے اور کسی کو اس کی ادائیگی کا ذمہ دار بنادے ۲؎ اور جس قرضہ کا فی الحال ادا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کی کوئی آئندہ کی میعاد ہے یعنی وہ دَینِ مؤجل ہے تو اس کے لئے مستحب یہ ہے کہ کسی شخص کو مدتِ مقررہ پر اس کی ادائیگی کا ذمہ دار بنا کر سفر پر جائے اوراگر قرض خواہ نے بھی اسی سواری پر اس کے ساتھ سفر کیا اور راستہ میں میعادی قرضہ کی مدت پوری ہوگئی تو قرض خواہ کو یہ حق حاصل ہے کہ جب تک وہ قرض دار اس کا قرضہ ادا نہ کردے سفر سے روک دے ۳؎ اور اگر اس کے پاس اس قدر مال ہے کہ جس سے اس کا پورا قرضہ ادا کرسکتا ہے تو پہلے اس کا قرضہ ادا کرنا واجب ہے جبکہ وہ قرضہ معجل ہو یعنی اس کافی الحال ادا کرنا ضروری ہے اور اگر وہ قرضہ میعادی ہے تو اس قرضہ کا پہلے ادا کرنا واجب نہیں ہے بلکہ افضل ہے ۴؎ مانگی ہوئی چیزوں اور امانتوں کا واپس کرنا : اگر کسی کی مانگی ہوئی کوئی چیز یا کوئی امانت اس کے پاس ہوتواس کو واپس کردے یا امانت رکھنے والے کی مرضی کے مطابق کوئی مناسب انتظام کردے اور جس شخص کے ساتھ کسی چیز میں کوئی معاملہ وسابقہ رہا ہو یا کسی کے ساتھ نشست وبرخاست رہی ہو ان سب سے کہاسنا معاف کرالے ۵؎ وصیت کرنا : جن لوگوں کو کچھ دینا ہے اور جن لوگوں سے کچھ لینا ہے اور جو قرضے اس کے ذمہ ہیں اور دیگر جو اس قسم کے امور ہوں ان سب