عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قناعت، ورع، وقار، عفو وغیرہ علوم سب قرآن مجید واحادیث صحیحہ میں واردہیں (ان کی تشریح بڑی کتابوں مثل احیاء العلوم الدین، کیمیائے سعادت، عوارف المعارف، حجۃ اللہ البالغہ وغیرہ میں ملا حظہ فرمائیں )،لیکن آپ عالم الغیب بلا واسطہ نہیں تھے کیونکہ عالم الغیب بلاواسطہ ہونا صرف اللہ تعالیٰ کی شان اور اس کی خاص صفت ہے۔ آپ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کی اجازت سے گنہگاروں کی شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کی شفاعت کو قبول فرمائے گا اور آپ کے ہاتھ میںلواء حمد ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مقام محمود عنایت فرمائے گا جو جنت میں سب سے اور رافع واعلیٰ مقام ہے۔ آپ نے جن باتوں کا حکم کیاہے ان پر عمل کرنا اور جن سے منع کیا ہے ان سے باز رہنا اور جن واقعات کی خبر دی ہے ان کو اسی طرح ماننا اور یقین کرنا نیز آپ کے ساتھ تما م مخلوقات حتی کہ اپنے نفس سے بھی زیادہ محبت رکھنا اور آپ کی تعظیم وتکریم کرنا جو شرعی قاعدے کے موافق ہو ہر امتی پر فرض ہے اور خلاف شرع باتوں کو محبت یاتعظیم سمجھنا نادانی اور گناہ ہے آپ خاندن قریش میں سے ہیں، آپ کا سلسلہ نسب اس طرح پر ہے :حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف (یہاںتک یعنی چار پشت تک ہر مسلمان کو زبانی یاد رکھنا چاہئے ) بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان (شرح السنہ ) آپ کاسلسلہ نسب دس پشت تک متفق علیہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حق تعالیٰ نے خلق کو پیدا کیا پس اس میںسے نبی آدم کو چن لیا،آدم سے عرب کو چن لیا، عرب سے مضر کو اور مضر سے قریش کو اور قریش سے نبی ہاشم کو اور نبی ہاشم میں سے مجھے چن لیا (الحدیث)۔