عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ مرد کے لئے حج کا احرام باندھنے کی مفصل کیفیت بیان ہوئی ہے عورت بھی احرام کے احکام میں مرد کی مانند ہے لیکن چند چیزوں کا حکم اس کے لئے مردوں سے مختلف ہے جن کی تفصیل مسائل احرام میں گزرچکی ہے۔ مکہ معظمہ اور حدودِ حرمِ محترم میں داخل ہونے کے آداب حدودِ حرمِ محترم میں داخل ہونے کے آداب : (۱)جاننا چاہئے کہ جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہے اس کے لئے یہ امر سنتِ مؤکدہ ہے کہ عرفات پر وقوف کرنے سے پہلے مکہ معظمہ میں داخل ہو اس لئے کہ اس میں رسول اﷲ ﷺ کی متابعت ہے، اگر ایسا نہیں کرے گا اور باہر باہر ہی سے پہلے عرفات چلاجائے گا تو سنت کے ترک کی وجہ سے گنہگار ہوگا اس کے علاوہ اور بھی بہت سی سنتوں کا ترک لازم آئے گا مثلاً ساتویں ذ ی الحجہ کے خطبہ میں موجود رہنا اور باہر سے آنے والے کا طوافِ قدوم کرنا اور مکہ معظمہ سے ہوکر منیٰ کی طرف نکلنا اور پانچ نمازیں منیٰ میں پڑھنا وغیرہ اور باہر جانے میں کراہت کا حکم اس وقت ہے جبکہ ضرورت کے بغیر ایسا کرے گا لیکن اگر ضرورت کی وجہ سے ایسا کیا مثلاً وقت کی تنگی کی وجہ سے پہلے سیدھا عرفات چلا گیا تو مکروہ نہیں ہے ۱؎ (۲) جب حاجی اپنے میقات سے یا اس سے پہلے احرام باندھ کر مکہ معظمہ کی طرف روانہ ہوا اورحرم محترم کی حدود کی کسی بھی جانب اس حد تک پہنچا تو اس کو چاہئے کہ حرمِ محترم کی حد میں داخل ہوکر سکون ووقار وادب وانکسار کے ساتھ اپنے دینی ودنیوں مقاصد کے لئے دعا کرتا ہوا اور اپنے گناہوں کی معافی کے لئے استغفار کی کثرت کرتا ہوا چلے اور یہ