عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وقوفِ مزدلفہ کی کیفیت : جب فجر طلوع ہوجائے تو وقوفِ مزدلفہ کے لئے غسل کرلینا مستحب ہے فجر کی نماز طلوعِ فجر کے بعد اول وقت میں یعنی اندھیرے میں ہے امام کے ساتھ اد کرنا بھی مستحب ہے البتہ جماعت نہ ملے تو تنہا پڑھ لی نماز سے فارغ ہوکر مستحب یہ ہے کہ امام کے ساتھ مشعر الحرام کے پاس آئے یہ رسول اﷲ ﷺ کا موقف ہے پس افضل یہ ہے کہ اگر ممکن ہوتو یہاں آکر ٹھہرے ورنہ اس کے نیچے یا اس کے قریب قبلہ رخ کھڑا ہوکر تکبیر وتہلیل وحمد وثنا ودرود شریف وتلبیہ پڑھے اور دعا کی طرح دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا میں مشغول رہے، جو دعائیں یہاں رات کو مانگی تھیں ان کا اعادہ کرے اور اپنی حاجتیں پوری ہونے کی درخواست کرے۔ اس موقع پر بطور خاص اﷲ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا رہے کہ حقوق الناس کی ادا ئیگی میں جس قدر کوتا ہی ہوئی اس سے نجات حاصل ہوجائے اور جن لوگوں کو اس کی وجہ سے اب تک تکلیف پہنچی ہے ان کو اﷲ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے راضی کردے اس دعا میں سستی نہ کرے کیونکہ اس مقام پر مقبولیت دعا کا وعدہ ہے اسی طرح ذکر ودعا وغیرہ میں سورج نکلنے سے ذرا پہلے یعنی بقدر دو رکعت وقت باقی رہنے تک مشغول رہے وقوفِ مزدلفہ کی دعا یہ ہے: ’’اَﷲُاَکْبَرُ اَﷲُ اَکْبَرُ اَﷲُ اَکْبَرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ اَﷲُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ،اَللّٰمُمَّ کَمَا اَوْقَفْتَنَا فِیْہِ وَاَرَیْتَنَا اِیَّاہُ وَوَفَّقْنَا لِذِکْرِکَ کَمَا ھَدَیْتَنَا ،وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَاکَمَا وَعَدْتَنَا بِقَوْلِکَ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ ،فَاِذَا اَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْکُرُ وﷲَ عِنْدَ الْمَشْعَرِالْحَرَامِ وَاذْکُرُوْہُ کَمَاھَدَاکُمْ وَاِنْ کُنْتُمْ مِنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الضَّالِّیْنَ، ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حِیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُ وﷲَ اِنَّ اﷲَ غَفُوْر’‘ رَّحِیْم’‘o اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَاِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ وَمَآاَنْتَ اَعْلَمُ مِنَ الْفَقْرِوَالْکُفْرِوَالْعَجْزِوَالْکَسْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مَنَ الْھَمِّ وَ الْحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلْبَۃِ الرَّجَالِ وَاَسْئَلُکَ اَنْ تَقْضِیَ عَنِّی الْمَغْرَمَ وَاَنْ تَعْفُوَ عَنِّیْ مَظَالِمَ الْعِبَادِ وَاَنْ تُرْضِیَ