عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عملی کی بہت سی مثالیں ہیں اور اسی طرح واجب کی مثالیں بھی کتب ِفقہ میں درج ہیں وہاں ملاحظہ کریں۔ سنت مؤکدہ وہ فعل ہے جسے نبی ﷺ یا صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عموماً اور غالب طورپر کیا ہو اور کبھی بغیر کسی عذر کے ترک بھی کیا ہو، اس خیال سے کہ اُمت پر واجب نہ ہوجائے یا ترک کرنے والے پر کسی قسم کی زجروتنبیہ نہ کی ہو یا وہ کہ جس کے کرنے کی تاکید فرمائی ہے ہو مگر ترک کا راستہ بند نہ کیا ہو اس کاترک گناہ اور ترک کی عادت فسق اور موجب عتاب ہے مگر اس پر کم عتاب ہوگا، مثلاً اس شفاعت سے جو اتباع سنت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے محروم رہے گا، اگر کبھی چھوٹ جائے تو مضائقہ نہیں لیکن مستحق عتاب ہے۔ مستحب وہ ہے کہ جس کو آنحضرت ﷺ نے یا آپ کے صحابہ ؓ نے کیا ہو یا اس کو اچھا خیال کیا ہو یا تابعین نے اس کو اچھا سمجھا ہو لیکن اس کو ہمیشہ یااکثر نہ کیا بلکہ کبھی کیا اور کبھی ترک کیا ہو، اس کا کر نا ثواب ہے اورنہ کرنا گناہ وموجب عذاب نہیں اوراس کو سنت زائدہ عادیہ یا سنت غیر موکدہ بھی کہتے ہیں اور فقہا کی اصطلاح میں نفل اور مندوب اور تطوع بھی کہتے ہیں۔ بعض نے سنت غیرہ موکدہ اور مستحب کو الگ الگ بیان کیا اور تھوڑا فرق کیا ہے۔ مباح وہ حکم ہے جس کے کرنے میں ثواب نہ ہو اور نہ کرنے میں عذاب نہ ہو۔ مکروہ وہ حکم ہے کہ جس میں ممانعت تو وارد ہے لیکن جواز کی دلیل بھی پائی جاتی ہے۔ اس کی دوقسمیں ہیں: