عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
والے مردوں اور عورتوں کے لئے دعائیں مانگے ، اﷲ تعالیٰ سے خوب گڑگڑاکر دین کی سر بلندی اوراس کے ساتھ اپنی نسلوں اور سب مسلمانوں کی گہری ودائمی وابستگی مانگے۔ اس موقع پر رسول اﷲ ﷺ کی عمر بھر کی ان محنتوں کو نہ بھولے جو دین کے پھیلانے اور اﷲ تعالیٰ سے بندوں کا رشتہ جوڑنے کی راہ میں آپ نے فرمائی ہیں، ہمارا ایمان ہماری نماز ہمارا حج اور ہمارا ہر دینی عمل اسی محنت اور کاوش ہی کا پھل ہے اس لئے آپ کے لئے اور آپ کی آل واصحاب اور ہر زمانے کے دین کے خادموں کے لئے بھی اﷲ تعالیٰ سے رحمت اور بلندئ درجات کی دعا کرے، بہتر ہے کہ دعا کو اسی پر ختم کرے۔ عرفات کے میدا ن میں اس دن جس کو الحاح وزاری کی کیفیت میسر آجائے یااس قسم کی کیفیت کے پیدا نہ ہونے سے دل ہی ٹوٹ جائے انشاء اﷲ العزیز اس کی کامیابی اور فائز المرامی یقینی ہے ، اس روز خاص طور پر بدکلامی لڑائی جھگڑا ایذا رسانی اور کھانے پینے پہننے وغیرہ میں حرام سے بہت زیادہ پرہیز کرے، سورج غروب ہونے تک اسی طرح ذکر ودعا وغیرہ میں مشغول رہے، جبل رحمت کے پاس مسجد یمین الوقف ہے موقع ہوتو اس کی زیارت کرے۔ عرفات سے مزدلفہ کو روانگی : جب آفتاب غروب ہوجائے تو مغرب کی نماز وہاں نہ پڑھے یہ نماز مزدلفہ میں عشا کے وقت میں نماز ِ عشا کے ساتھ پڑھنی ہوگی، مزدلفہ کے راستہ میں بھی نہ پڑھے اور نہ کسی اور کام میں مشغول ہو، اگر عرفات میں یا مزدلفہ کے راستہ میں مغرب کی نماز پڑھیں گے تو نماز نہ ہوگی اس نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا، پس آفتاب غروب ہوجانے کے بعد امام اور سب لوگ عرفات سے لبیک اور دعا واذکار پڑھتے ہوئے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوجائیں امام کے ساتھ روانہ ہونا افضل ہے اگر غروب کے بعد امام سے پہلے روانہ ہواتو مضائقہ نہیں اوراگر کسی