عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نے کسی دوسرے احرام والے شخص کے بال مونڈے تو مونڈنے والے مُحرم پر نصف صاع گندم صدقہ کرنا واجب ہے اور منڈانے والے محرم پر دم واجب ہے ۹ ؎ محرمات و مکروہاتِ حلق : (۱)عورتوں کے لئے بلاضرورت سر منڈانا مکروہِ تحریمی ہے اور ضرورت کے وقت جائز ہے ۱۰ ؎ ان کے حق میں مکروہِ تحریمی اس لئے ہے کہ یہ ان کے حق میں ناک کان وغیرہ کاٹنے کی طرح مثلہ کرنا ہے جیسا کہ مردوں کے لئے ڈاڑھی کو کٹا کر ایک مشت سے کم کرنا مثلہ کرنا ہے۔ (۲) اگر حلق یا قصر کرانے میں چوتھائی سر پر اکتفا کی تو جائز ہے لیکن صرف واجب پر اکتفا کرنے اور سنت ترک کرنے کی وجہ سے مکروہِ تحریمی ہے ۱۱ ؎ طوافِ زیارت طوافِ زیارت کو طواف ِ رکن و طوافِ افاضہ و طوافِ حج و طوافِ فرض اور طوافِ یوم النحر بھی کہتے ہیں ۱۲؎ حکمِ طوافِ زیارت : یہ حج کا رکن ہے اس کے بغیر حج پورا نہیں ہوتا لیکن یہ وقوفِ عرفہ سے جو کہ حج کا رکن اعظم ہے کم درجہ کا رکن ہے ۱۳؎ طوافِ زیارت کا وقت : طوافِ زیارت کا وقت قربانی کے دن یعنی دس ذی الحجہ کی طلوعِ فجر سے شروع ہوتا ہے پس اس سے پہلے صحیح وجائز نہیں ہے اور اس کے جائز و صحیح ہونے کے لئے آخری وقت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے بلکہ تمام عمر اس کا وقت ہے پس اگر چند سال کے بعد بھی طوافِ زیارت کرے گا تو