عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہدی کی تعریف : (۱)ہدی تمتع یاقران یا احصار یا جزائے صید یا کسی اور جنایت کے کفارہ کی ہوتی ہے اس لئے کہ اس بیان کو ان سب کے آخر میں لکھا جاتا ہے۴؎ (۲)ہدی اس جانور کو کہتے ہیں جس کو حاجی ہدیہ کے طور پر اپنے ساتھ لے جاتا ہے یا کسی حاجی کے ساتھ روانہ کرتا ہے تاکہ وہ حرم میں ذبح کرے اور وہاں اس کو گوشت صدقہ کرکے حق تعالیٰ کی رضامندی اور ثواب حاصل کرے پس حق تعالیٰ کی رضامندی اور ثواب کا تعلق حرم کی تعظیم کے لئے اس کا ذبح کرنے سے ہے اور اس کا گوشت صدقہ کرنا اس کے بعد میں تبعاً ہے، اس سے معلوم ہوا کہ اگر حرم میں ذبح کرنے کے بعد وہ ہدی چوری ہوجائے تو اس کیلئے کافی ہے اور اگر اس کو زندہ صدقہ کردے تو اس کے لئے کافی نہیں ہے ۵؎ جو ہدی کا جانور یاکوئی اور چیز حرم مکہ کے علاوہ کسی اور جگہ ہدیہ کے طور پر بھیجی جائے یاہدی کے جانور کے علاوہ کوئی اور چیز حرم مکہ میں بھیجی جائے قَسموں اور نذروں کے بارے میںفقہا کے قول میں اس پر ہدی کا اطلاق مجاز کے طور پر ہوتا ہے ۶؎ ۔ پس فقہا کا یہ قول کہ اگر کسی نے یہ کہا اگر میں ایسا کروں تو میرا یہ کپڑا ہدی ہے اور یہ قول کہ اگر میں تیرا کاتا ہوا لباس پہنوں تو وہ ہدی ہے تو یہ مجازا ً صدقہ ہے ۱؎ ۔ اور حرم میں ہدی ذبح کئے جانے کی شرط سے معلوم ہوکہ جو ہدی کا جانور حدودِ حرم میں کسی شخص کے لئے ہدیہ کے طور پر بھیجا جائے وہ بھی ہدی کے حکم سے مستثنیٰ ہے اور اس سے یہ افادہ ہوا کہ ہدی کے لئے نیت کا ہونا ضروی ہے اگرچہ نیت دلالۃً پائی جائے ۲؎ ۔ بحر الرائق میں ہے ہدی کا جانور صریحاً یا دلالۃً ہدی بنانے سے ہدی ہوتا ہے اور دلالۃً یہ ہے کہ یا اس کے بھیجنے میں ہدی کی نیت کرے یا اونٹ یا گائے کو مکہ معظمہ کی طرف ہانک کرلے جائے تب بھی