عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اچھی طرح اُجالا ہونے تک مشغول رہنا یعنی اس وقت تک مشغول رہے کہ سورج نکلنے میں تقریباً دو رکعت کی مقدار وقت باقی رہ جائے ۱؎ (۸) افضل یہ ہے کہ وقوفِ مزدلفہ نمازِ فجر کے بعد ہو ۲؎ مکروہاتِ وقوف مزدلفہ : (۱)راستہ کی جگہ میں اُترنا ۳؎ (۲) سورج طلوع ہونے کے بعد منیٰ کی طرف روانہ ہونا، اس سے کوئی جزا لام نہیں آتی لیکن ترکِ سنت کی وجہ سے برائی کا مرتکب ہوگا۔ (۳) اور اسی طرح امام سے پہلے یا پیچھے تاخیر کے ساتھ روانہ ہونا جائز ہے لیکن خلافِ سنت ہے پس ترکِ سنت کی وجہ سے مکروہ وبرا ہے اور اس پر کچھ لازم نہیں ہے فائدہ : اگر کوئی شخص مسنون طریقہ پر اچھی طرح اُجالا ہونے یعنی سورج نکلنے سے ذرا پہلے مزدلفہ سے روانہ ہوگیا پھر اس کے مزدلفہ سے باہر نکلنے سے پہلے سورج نکل آیا تو یہ سنت کا مخالف نہیں ہوگا ۴؎