عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوتی ہیں (حاشیہ غایۃ الاوطار، ص ۵۳) (۶) ایذا دینے والی لکڑی یا میوہ دار یا خوشبو دار درخت کی شاخ مثلاًانار ریحان یا چنبیلی یا بانس کی شاخ سے مسواک کرنا (دروش وط ملتقطاً) (۷) دانتوں کے طول میںیعنی اوپر سے نیچے کوکرنا (مستفاد عن بحروش وغیرہما) (۸) ایک بالشت سے زیادہ لمبی مسواک کرنا ، کیونکہ اس کے زائد حصے پر شیطان سوار ہوتا ہے (ش وط) (۹) بیت الخلا میں مسواک کرنا (۱۰) مسواک کو دونوں سروں کی طرف سے استعمال کرنا ، (۱۱) مسجد میں مسواک کرنا اگرچہ جائز ہے لیکن خلاف اولیٰ ہے کیونکہ اس کے ذریعہ گندگی دور کی جاتی ہے اور گندگی کے ازالہ کی جگہ مسجد نہیں ہے (۱۲) اگر مسواک میں میل کچل ہو تو س کو وضو کے پانی میں داخل کرنا۔ (فضائل مسواک) مسواک کرتے وقت کی دعا: نہایہ میں درایہ سے منقول ہے کہ مسواک کرتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہئیے اَللّٰھُمَّ طَھِّرْ فَمِیْ وَنَوِّرْ قَلْبِیْ وَطَہِّرْ بَدَنِیْ وَحَرِّمْ جَسَدِیْ عَلَی النَّارِ ’’بار الہا! میرے منہ کو پاک فرمااور میرے قلب کو منور فرما اور میرے بدن کو پاک فرما اور میرے جسم پر آگ کو حرام فرما‘‘۔ دعائے دیگر اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ اَسْنَانِیْ وَشَدِّبِہٖ لِثَّاتِیْ وَثَبِّتْ بِہٖ لُھَاتِیْ وَبَارِکْ لِی فِیْہِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اس کوعلامہ نوویؒ نے شرح مہذب میں نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دعا اگرچہ بے اصل ہے لیکن اچھی دعاہے (فضائل مسواک) ترجمہ اے اللہ میرے دانتوں کو جلا بخش اور اس مسواک کے ذریعے مسوڑھوں کو مضبوط بنا اور اس کے ذریعہ میرے (حلق کے) کوے کو مستحکم بنا اور اس میں میرے لئے برکت عطا فرما۔ متفرقات مسواک: (۱) آج کل برش کرنے کا رواج بہت ہوگیا ہے اس لئے جاننا چاہئے کہ اگر یقین یا گمان غالب ہوکہ برش خنزیر کے بالوں کاہے تو اس کااستعمال کرنا بالکل ناجائزہے اوراگر برش میں خنزیر کے بال ہونے کا شبہ ہوتو تب بھی اس کواستعمال نہیں کرنا چاہئے اگر