عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور لوہے یاآگ کا پاس رکھنا اور مکینوں کو کہنا کہ زچہ کے سامنے نہ آئے پھر باپ دادوں کی جہالت والی رسمیں کرنا یعنی بچہ پیدا ہونے کے بعد کوئی حیوان ذبح کرکے اس کا گوشت صرف اپنے قبیلے کے لوگوں کودینا یا کھلانا اور غیروں کو نہ دینا اس کے بعد جو کھانا بچ رہے اسے زمین میں دفن کردینا (یہ پیر پرستوں کی رسم ہے جوسنت عقیقہ کی بجائے اختیار کرلی گئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے بچائے آمین۔ نیز دائی کے پیر کے نیچے پیسہ رکھنا جب وہ بچے کی نال کاٹے، سات قسم کے اناج ملا کر پکا نا اور سات سہاگنوں کو کھلانا اورچھاج (سوپ) یا چھلنی میںکچھ اناج اورسوا پیشہ مشکل کشا کے نام کا رکھنا وغیرہ رسوم زچگی شرک وحرام ہیں۔ ۲۰۔ شادی بیاہ میں بہت سی رسمیں شرک وکفر وبدعت کی لوگ کرتے ہیں یہ سب منع اور حرام ہیں ان سب رسوم کا احاطہ کرنا اورپھر اس مختصر میں لکھنابہت مشکل ہے کیونکہ ہر جگہ کی رسوم مختلف ہوتی ہیں اس لئے چند مشہور رسمیں یہاں درج کی جاتی ہیں اور باقی بھی انہی پر قیاس کی جاسکتی ہیں مثلا ً گھڑ اگھڑ دلی یہ ایک رسم ہے جس میں عورتیں جمع ہو کر دولھا کے سر پر سرخ کپڑے وغیرہ کی جھالر ڈال کر ایک نیاگھڑا اپنے سر پر رکھ کر کنوئیں پر سے پانی بھر کر لاتی ہیں اور آتے جاتے گاتی بجاتی ہیں۔ ٹوکرے پر چڑھ کر نہانا اوردولہا کے ہاتھ پر چراغ جلانا ٹوکرے پر سے چھلانگ مار کر چین (مٹی کا ڈھکن) توڑنا، مردوں کا ہاتھ پیروں میں مہندی لگانا تلوا ریا تیر دولہا کی زبان اورہاتھ پر رکھنا۔ ہاتھوں یا پیروں کو کنگنا باندھنا یاکنگنا پلنگ یا دہلیز یاستون وچکی وغیرہ کیساتھ باندھنا سہر باندھنا، سرس یاشیشم کے پتے پگڑی میں رکھنا یاچھیر یاچھت میں لٹکانا۔ سات سہاگنوں (زندہ خاوند والی عورتوں) کا مل کر نوشہ کو نصیحت کرناتیل دولہا یا دلہن کے سر پر ڈالنا۔ دودھ اورپانی ملا کر ایک طشت میں ڈال کر ایک انگوٹھی اس میں ڈالنا جس سے دولہا اوردلہن کھیلتے ہیں۔ دولہا دلہن کے دامن کو