عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تنبیہ : رسول اﷲ ﷺ وشیخین کی زیارت کے بعد حجرئہ مقدسہ کے پیچھے حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کی زیارت کے لئے آنا جائز ہے بعض علما نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہؓ کی قبر اسی جگہ ہے اور بعض نے کہا کہ یہی اظہر الاقوال ہے ۲؎ اور دعا کو حمدوثنا اور درود شریف پر ختم کرے حجرئہ معطرہ سے مشرق کی طرف حضور انور ﷺ کے قدموں کے پیچھے جو دیوار اور جالی ہے لوگ (مرد وعورت ) اس کے پاس آکر اس جگہ دعائیں مانگتے ہیں اور اس جگہ کا نام مقام جبرئیل مشہور ہے اور یہاں فرشتوں پر سلام پڑھتے ہیں اس کا ثبوت نہیں ہے اور باب جبرئیل پر بقیع شریف کی طرف منہ کرکے اہل بقیع پر اور اہل احد کے شہدا پر سلام پڑھتے ہیں ، ایسا نہیں کرنا چاہئے بلکہ بقیع شریف ، احد شریف پر جاکر سلام کرنا چاہئے رسول اﷲ ﷺ خود بہ نفسِ نفیس ان مقامات پر تشریف لے جاکر سلام پڑھتے تھے ۳؎ سلام کے بعد کی دعا وافعال : سلام کے بعد کی دعا یہ ہے : ’’ اَللّٰھُمَّ یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ یَارَجَآئَ السَّائِلِیْنَ وَاَمَانَ الْخَائِفِیْنَ وَحِرْزَالْمُتَوَکِّلِیْنَ یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ یَادَیَّانُ یَاسُلْطَانُ یَا سُبْحَانُ یَا قَدِیْمَ الْاِحْسَانِo اَللّٰھُمَّ لَاتَدَعْ لَنَا فِیْ مَقَامِنَا ھٰذَالشَّرِیْفِ بَیْنَ یَدَیْ سَیِّدِنَا رَسُولِ اﷲِ ذَنْباًاِلَّا غَفَرْتَہ‘ وَلَا ھَمًّا یَااَﷲُ اِلاَّ فَرَّ جْتَہ‘ وَلَا دَیْناً یَا اَﷲُ اِلّاَ قَضَیْتَہ‘ وَلَاعَیْبًایَا اَﷲُ اِلَّا سَتَرْ تَہ‘ وَلَا مَرِیْضاً یَا اَﷲُ اِلَّا شَفَیْتَہ‘ وَ عَافَیْتَہ‘ وَلَا مُسَافِراً یَااَﷲُ اِلَّا نَجَّیْتَہ‘ وَلَا غَا ئِباً یَا اَﷲُ اِلَّا رَدَدْتَّہ‘ وَلَا عَدُوًَّ ایَااَﷲُ اِلّاخَذَلْتَہ‘ وَدَمَّرتَہ‘ وَلَا فَقِیْراً یَااَﷲُ یَا سَامِعَ الدُّعآئِ اِسْمَعْ دُعَائَنَا وَاقْضِ حَوَائِجَنَا وَیَسِّرْاُمُوْرَنَا وَاشْرَحْ صُدُوْرَنَا وَ تَقَبَّلْ زِیَارَتَنَا وَاٰمِنْ خَوْفَنَا وَاسْتُرْ عُیُوْبَنَا وَآغْفِرْذُنُوْبَنَا وَاکْشِفْ کُرُوْبَنَا وَارْحَمْ اَمْوَاتَنَا وَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِنَا وَکَفِّرْ سَیِّئٰاتِنَا وَاخْتِمْ بِالصَّالِحَاتِ اَعْمَالَنَا وَرُدَّغُرْبَتَنَا اِلیٰ اَھْلِنَا وَاَوْلَادِنَا سَالِمِیْنَ غَانِمِیْنَ مَسْتُورِیْنَ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ وَاجْعَلْنَا یَااَﷲُ عِنْدَکَ مِنَ الْعَائِذِیْنَ الْفَائِزِیْنَ الشَّاکِرِیْنَ الْمَجْبُوْرِیْنَ مِنَ الَّذِیْنَ لَاخَوْف’‘ عَلَیْھِیْمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَo اَللّٰھُمَّ