عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بستان سے کچھ پہلے بائیں طرف نگاہ ڈالنے سے چند چھوٹی بڑی عمارتوں کے درمیان مسجدِ جمعہ نظر آجاتی ہے ۔(فائدہ) مسجدِ جمعہ کے قریب بجانب مدینہ منورہ ہاشم جلیدان کے مکان کے پیچھے کی طرف مسجد ِ جمعہ کو جانے والے کے بائیں جانب مسجد بنی نجار ہے یہ وہ قبیلہ ہے جس کی بچیاں رسول اﷲ ﷺ کی تشریف آوری کے موقع پر اپنے دف بجا کر خوشی کے گیت گاتی تھیں ( مؤلف) (۴) مسجدِ الفضیْخ یا مسجد الشمس : یہ مسجدقریۃ العوالی ( قبا) کے قریب مشرق میں قدرے شمال کی طرف الحرۃ الشرقیہ کے قریب بستان حاجزہ کے جوار میں بلندی پر واقع ہے ۴؎ ۔ابن شبہ نے حضرت جابر ابن عبداﷲ رضی اﷲ عنہ سے روایت کی ہے کہ جب رسول اﷲ ﷺ نے یہودِ بنی نضیر کا محاصرہ کیاتو اس مسجد کے قریب اپنا خیمہ نصب فرمایا اور اس مسجد کی جگہ پر چھ دن نماز پڑھی ،بعد ازاں اس جگہ مسجد بنادی گئی ، اس لئے ماثورہ مساجد میں سے ہے ۵؎ ۔اس مسجد کو مسجد الفضیخ کہنے کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ فضیخ بفتح الفاء وکسرا لضادالمعجمہ بعد ہامثناۃ تحتیۃ وخاء معجمہ کھجور کی شراب یاایک قسم کی شراب کو کہتے ہیں ، ابن شبہ وابن ِ زبالہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اﷲ عنہ حلّتِ خمر( شراب کے حلال ہونے) کے زمانے میں انصار کی ایک جماعت کے ساتھ اس مسجد کی جگہ پر مسجد تعمیر ہونے سے پہلے کسی وقت شراب نوشی میں مشغول تھے کہ حضور انور ﷺ پر تحریم خمر کی آیت کا نزول ہوا اور ان لوگوں کو بھی اس کی اطلاع پہنچی ، انہوں نے فوراً اسی وقت شراب کے تمام مٹکے اوندھے کردیئے اور جو شراب ان مٹکو ں میں تھی وہ سب اس جگہ بہہ گئی اس لئے اس جگہ پر مسجد بننے کے بعد اسکو مسجد فضیخ کہنے لگے ۶؎ بعض علماء نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس جگہ مسجد بننے سے