عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وعیدین میں ایک قاضی ایک مفتی ایک امیر اورایک خطیب کا موجود ہونا (یا ان کا قائم مقام ہو اور غیر مسلم حکومت میں مسلمانوں کی رصا مندی سے کسی کو قاضی بنایا جائے۔ مؤلف) بقدر ضرورت علم فقہ کا پڑھنا فرض عین ہے۔ اس سے زیادہ یعنی مکمل علوم فقہ کا پڑھنا اور علم اصول اور تمام قرآن مجید حفظ کر نافرض کفایہ ہے۔ امر بالمعروف یعنی نماز، روزہ وغیرہ نیکیوںکا حکم کرنا اور نہی عن المنکر یعنی شرک، بدعت، زنا اور شراب خوری وغیرہ برائیوں سے روکنا، بادشاہ کے لئے ہاتھ سے اور عالم کے لئے زبان سے روکنا اورعوام کے لئے جبکہ کسی فتنے کا ڈرہو منکرات کو دل سے براجاننا فرض کفایہ ہے اور اگر نفع کی کوئی امید نہ ہوتو فرض نہیں ہے۔ اولاد کی تعلیم وتربیت (پڑھانا سکھانا) اور پرورش کرنا ان کااچھا نام رکھنا اور اگر نان ونفقہ کی استطاعت ہو تو اولاد کانکاح کرنا۔ اگر کوئی پیغام کہے تو اس کا پیغام پہنچانا۔ طالب علموں کا خرچ اور ان کی مدد کرنا۔ جو مومن بھوکا مررہا ہو اس کو کھانا کھلانا، اگر کسی کو کھانا دینے کی توفیق نہ ہو تو لوگوں میںاعلان کردینا۔ اگر کفار غلبہ نہ کریں تو اس صورت میں ان سے جنگ کرنے فرض کفایہ ہے اور غلبہ کرنا اورشہر گھیر نے کی صورت میں فرض عین ہے۔ واجباتِ اسلام کا بیان واجبات اسلام یہ ہیں: ۱۔ نماز وتر۔ ۲۔ عمرہ اور وہ اس طرح ہے کہ پہلے احرام باندھے اورخانہ کعبہ کا طواف کرے پھر صفا مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سات بار سعی کرے (لپک کر چلے) اس کے بعد سر کو منڈواکر یا کتراکر احرام سے باہر ہوجائے اور عمرہ تمام سال میں جائز ہے مگر حج کے دنوںمیں جو عرفہ کے روز سے آخرایام تشریق یعنی تیر ہویں ذی الحجہ تک ہے ان میں عمرہ اداکرنا مکروہ ہے۔ عمرے کاواجب ہونا مشہور ہے، لیکن فتویٰ اس پر ہے