عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
متصورہ صورتوں میں سے جو صورتیں ممنوع ہیں وہ ہیں۔ دو حجوں کو جمع کرنا، دو عمروں کو جمع کرنا، عمرہ کا احرام حج کے احرام پر داخل کرنا (جیسا کہ اوپر قران کی تیسری صورت میں بیان ہوا) یہ آفاقی و غیر آفاقی مطلقاً سب کے لئے ممنوع ہے اور حج کا احرام عمرہ کے احرام پر داخل کرنا (یہ قران کی دوسری صورت میں بیان ہوا ہے جو آفاقی کے لئے مشروع و جائز ہے لیکن) مکی (اور جو اس کے حکم میں ہے) کے لئے مشروع و جائز نہیں اور اسی طرح قرآن (کی پہلی صورت یعنی میقات سے عمرہ و حج دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھنا) اور تمتع مکی (اور جو اس کے حکم میں ہے) کے لئے مشروع و جائز نہیں ہے۔ ۱؎ مکانِ احرام کے اعتبار سے احرام کی قسمیں : احرام کے مکان کے اعتبار سے چند قسمیں ہیں جن کے احکام مختلف ہیں : (۱) واجب : یعنی مقررہ میقاتوں میں سے کسی ایک میقات سے احرام باندھنا خواہ وہ میقات اس کے اپنے شہر کا ہو یا کوئی اور میقات ہو۔ (۲) سنّت : یعنی اپنے شہر کے میقات سے احرام باندھنا اور یہ شریعت نے اس لئے مسنون قرار دیا تاکہ امت سے حرج و تکلیف رفع ہوجائے۔ (۳) افضل : اور وہ یہ ہے کہ اپنے گھر ہی سے احرام باندھ کر روانہ ہو کیونکہ اس میں عبادت کی طرف پیشقدمی اور نیکیوں کی طرف جلدی کرنا ہے۔ (۴) فاضل : یعنی فضیلت والا احرام اور وہ یہ ہے کہ اپنے گھر سے نکلنے کے بعد اور میقات پر پہنچنے سے پہلے پہلے (مثلاً بندرگاہ سے سوار ہوتے وقت یا جہاز میں سوار ہوکر