عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں ۹؎ اور یہ فضیلت رمضان کے علاوہ عمرے کی ہے ۱۰؎ اور رمضان المبارک کے ایک عمرہ کا حج کے برابر ثواب ہے بلکہ ایک روایت کے مطابق آپ نے فرمایا کہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ثواب ہے جیساکہ آگے آتا ہے (مؤلف) فضائلِ عمرہ : اﷲ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے ’’ وَاَتِمُّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ‘‘(سورۃ البقرہ ع ۲۴) (یعنی حج اور عمرہ کو خالص اﷲ تعالیٰ کے لئے پورا ادا کرو) عمرہ کی فضیلت کا بیان بہت سی حدیثوں میں ہے، ان میں چند احادیث ذیل میں درج کی جاتی ہیں :۔ (۱) عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْعُمْرَۃُ اِلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃ’‘ لِّمَّا بَیْنَھُمَا،رواہ الخمسۃ الا اباداورد (المشکوٰۃ والتاج)۔(یعنی حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک کے درمیانی حصہ کے (گناہوں کے ) لئے کفارہ ہے ) (فائدہ) شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ‘ اشعۃ اللمعات میں لکھتے ہیں ’’ علما نے اس کفارہ کو صغیرہ گناہوں کے ساتھ مخصوص کیا ہے اور کبیرہ گناہوں کا کفارہ حج کے ساتھ مخصوص ہے ‘‘۔ نیز جاننا چاہئے کہ اس قسم کی حدیثیں فقط حقوق اﷲ کے گناہوں سے متعلق ہیں، ان سے حقوق العباد کے گناہ معاف نہیں ہوتے ۱۱؎ (۲) عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَابِعُوْابَیْنَ الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃِ فَاِنَّھُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوْبَ کَمَا یَنْفِی الْکِیْرُ خُبْثَ الْحَدِیْدِ وَالذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَلَیْسَ لِلْحَجَّۃِ الْمَبْرُوْرۃِ ثَوَاب’‘ اِلَّا الْجَنَّۃُ ،رواہ الترمذی والنسائی ورواہ احمد و ابن ماجہ عن عمر الی قول خبث الحدید(المشکوٰۃ والتاج)(یعنی حضرت عبداﷲ بن مسعودرضی سے روایت ہے کہ رسول اﷲ