عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مقام فعل کرلیتا ہے تواس کو احرام بندھ جاتا ہے اور اس پر احرام کی وجہ سے چند حلال اور مباح چیزیں حرام ہوجاتی ہیں اس لئے اس کو احرام کہتے ہیں ، اور مجازًاان دوچادروں کو بھی احرام کہتے ہیں جن کو حاجی احرام کی حالت میں استعمال کرتا ہے - استلام : حجرِ اسود کو بوسہ دینا ، یا ہاتھ سے چھونا اور رکنِ یمانی کو صرف ہاتھ لگانا ۔…اشعار : ہدی یعنی قربانی کے جانور کی شناخت کے لئے اسکے داہنے شانے پر اتنا خفیف سا زخم کرناجس سے صرف کھال کٹے اور گوشت نہ کٹے۔…اضطباع : احرام کی چادر کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کربائیں کندھے پر ڈالنا۔…آفا قی : وہ شخص جو حدودِ مقیات سے باہر رہتا ہو جیسے مدنی ،پاکستانی ،ہندوستانی مصری ،شامی ،ترکی اور عراقی وغیرہ۔…افراد : یعنی صرف حج کا احرام باندھنا اور صرف حج کے افعال اداکرنا ۔… ایامِ تشریق : تشریق کے معنی تکبیر کے ہیں، اس بنا پر نویں ذی الحجہ سے تیرہویں ذی الحجہ تک کے پانچ دن جن میں تکبیر تشریق پڑھی جاتی ہے ایامِ تشریق ہیں ، اور تشریق گوشت خشک کرنے کو بھی کہتے ہیں اس لحاظ سے گیارہ ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ تک تین دن ایامِ تشریق کہلاتے ہیں ۔…ایامِ نحر : دس ذی الحجہ سے بارہ ذی الحجہ تک تین دن، جن میں قربانی کی جاتی ہے۔… بطنِ عُرنہ : عرفات کے قریب ایک وادی ہے جس میں وقوف درست نہیں ہے کیونکہ یہ حدودِ عرفات سے خارج ہے ۔…بیت اﷲ شریف یا خانہ کعبہ : جس کو ہر مسلمان جانتا ہے ، یہ سب سے پہلا عبادت خانہ ہے جس کو حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے اﷲتعالیٰ کے حکم سے فرشتوں نے بنایا تھا پھر حضرت آدم علیہ السلام نے خستہ ہوجانے کی وجہ سے اس کو تعمیر کیا بعد ازاں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کی تعمیرِ نو کی ، دنیا میں سب سے زیادہ مقدس ،نہایت بابرکت مقام ہے اورمسلمانوں کا قبلہ ہے ۔… تجلیل : ہدی وقربانی کے جانور