عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
واجب کیا ہے او رعمرہ فاسد کرنے کے بعد جماع کرنے پر بدنہ نہیں بلکہ بکری واجب کی ہے تاکہ فرض وسنت میں فرق ظاہر ہوجائے ۳؎ (۳) اگر عمرہ کے احرام کی حالت میں ایک دفعہ جماع کرنے کے بعد دوسری مرتبہ دوسری مجلس میں جماع کیا تودوسری مرتبہ کے جماع کے لئے اس پردوسری بکری ( دوسرا دم ) واجب ہوگی اور اسی طرح اگر سعی سے فارغ ہونے کے بعد دو مجلسوں میں دو مرتبہ جماع کیا تب بھی یہی حکم ہے ( کہ دوسرے جماع کے لئے ایک اور بکری واجب ہوگی) اور یہ سب احکام اس وقت ہیں جبکہ حلق کرنے سے قبل جماع کیا ہو او راگر حلق کے بعد جماع کیا تواس پر کچھ واجب نہیں ہے ۴؎ فائدہ یہ احکام مفرد حج اور مفرد عمرہ کرنے والے کے احرام کی حالت میں جماع کرنے کے بیان ہوئے ان سے قارن ومتمع کے جماع کے احکام معلوم ہوسکتے ہیں ۵؎ قارن کے جماع کی جنایات : (۱) اگر قارن نے وقوفِ عرفہ اور طوافِ عمرہ کُل یااکثر حصہ کرنے سے پہلے جماع کیا تو اس کا حج اور عمرہ دونوں فاسد ہوجائیں گے اوراس کو حج وعمرہ دونوں کے افعال ادا کرنا واجب ہے اور دو احراموں پرجنایت سرزد ہونے کی وجہ سے اس پر دودم ( دو بکریاں ) واجب ہوں گے ، حج اور عمرہ دونوں کی قضا بھی واجب ہوگی اور دمِ قران ساقط ہوجائے گا۔ (۲)اگر قارن نے طوافِ عمرہ کل یا اکثر حصہ کرنے کے بعد وقوفِ عرفہ سے پہلے جماع کیا تو صرف حج فاسد ہوگا عمرہ فاسد نہیں ہوگا کیونکہ وہ عمرہ کا رکن جماع کرنے سے پہلے اداکرچکا ہے اور اس پر دو دم یعنی دو بکریاں واجب ہوں گی ایک بکری حج فاسد کرنے کی