عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرتے تو وہ کافر نمک کی طرح خود بخود پگھل جاتا پھر لشکرِ اسلام دجال کے لشکر کو جو کہ اکثر یہودی ہوں گے کثرت سے قتل کرے گا پھر امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ملک کی سیر کریں گے اور جن لوگوں کو دجال کی مصیبت پہنچی تھی ان کو تسلی اور دلاسا دیں گے اور ان کے نقصانات کا الطاف وعنایات سے تدارک کریں گے۔ اور حضرت عیسٰی علیہ السلام حکم دیں گے کہ خنزیر قتل کئے جائیں اور صلیب کہ جس کو نصاری پوجتے ہیں توڑ دی جائے گی اور کسی کافر سے جزیہ نہ لیا جائے گا بلکہ وہ اسلام لائے پس اس وقت تمام روئے مین پر دین اسلام پھیل جائے گا کفر مٹ جائے گا جور وظلم دنیاسے دور ہوجائے گا۔ وفاتِ حضر ت امام مہدی رضی اللہ عنہ: باختلافِ روایات اما م مہدی کی خلافت سات یا آٹھ یا نو سال ہوگی پھر آپ دنیا سے تشریف لے جائیں گے۔ عیسٰی علیہ السلام اور مسلمان اُن کی نماز جنازہ پڑھ کر دفن کردیں گے (ان کی عمر اس حساب سے ۴۷ یا ۴۸ یا ۴۹ سال ہوگی) اس کی بعد تمام انتظام حضر ت عیسیٰ علیہ السلام کے اختیار میں ہوگا اور دنیا اچھی حالت پر ہوگی کہ یکا یک حضرت عیسٰی علیہ السلام پر وحی آئے گی کہ میرے بندوں کو کوہِ طور کی طرف لے جائیں میں ایک ایسی قوم نکال رہا ہوں کہ کسی کو اس کے ساتھ لڑائی کی طاقت نہیں ہے۔(مسلم ) یاجوج ماجوج:یہ قوم یاجوج ماجوج ہے جو یافث بن نوح کی اولاد میں سے ہے۔ ذوالقرنین بادشاہ نے ان کے راستے کو جو دو پہاڑؤں کے درے میں تھا مستحکم بند کردیا تھا اخیر زمانے میں وہ دیوار ٹوٹ جائے گی اور یہ غارت گر قوم دنیا میں پھیل جائے گی کوئی ان سے مقابلہ نہ کر سکے گا آخر آسمانی وبا سے خود بخود مرجائیں گے۔ ان کے تیرو کمان (۱) سے سات سال