عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۰۔ باوضو مسجد میں نماز کاانتظار کرنے سے جتنا وقت انتظار میں گزرتا ہے وہ سب نماز میں شمار ہوتا ہے اور اس کو نماز کا ثواب ملتا ہے۔ (علم الفقہ) وضو کی حکمتیں اورفائدے دین اسلام کے ہر عمل میں بشمول وضو بہت سی حکمتیں، اسرار اور فائدے مضمر ہوتے ہیں جن میں سے بعض کی طرف ہمارا ذہن منتقل ہوجاتا ہے اور اکثر کی طرف ہمارا ذہن نہیں جاسکتا اور ان کا صحیح وکامل علم تو اللہ تعالیٰ ہی کو ہے چنانچہ وضومیں بھی بہت سی حکمتیں ہیں جن میں سے چند ہیں: ۱۔ وضو انسان کو ظاہری وباطنی گناہوں اور غفلت کے دور کرنے پر آمادہ کرتاہے، اگر وضو کے بغیر نماز پڑھنا مشروع ہوتا تو انسان اسی طرح پردہ غفلت میں سرشار رہتا اور غافلانہ طور پر نماز میں داخل ہوجاتا اس لئے اس غفلت کو دور کرنے کے لئے وضو مشروع ہوا تاکہ انسان باخبر وبا حضور ہو کر اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو۔ (احکام اسلا م عقل کی نظر میں ملخصاً) ۲۔ وضو میں چند اعضا کو دھونے اور سر کا مسح کرنے کا حکم ہے اس لئے کہ تمام ممالک میں لباس سے یہی اعضا عام طور پر باہر رہتے ہیں انہی اعضا کے گردوغبار سے آلودہ ہونے کا امکان رہتاہے اس لئے پاکیزگی وصفائی کاتقاضا ہے کہ ان اعضا کو دھویا جائے اور سر بہت کم کھلارہتا اور اس پر بیرونی گردو غبار کے اثرات کم پڑتے ہیںاس لئے اس کا صرف مسح کرنے کا حکم ہے اور ہر نماز کے لئے وضو کرنے میں کوئی حرج ومشقت نہیں ہے اس لئے اس کا حکم دیا گیا ہے اگر نماز کے لئے تمام بدن کو دھونے کاحکم ہوتا تو اس میں مشقت و