عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شرائطِ صحتِ وقوفِ عرفات (تعداد ۳) (۱) وقوف سے پہلے صحیح حج کا احرام ہونا یعنی وقوف بلا احرام یا حجِ فاسد یا عمرہ کے احرام کے ساتھ نہ ہو (۲) مکان بطنِ عرنہ کے سوا عرفات میں وقوف کرنا (۳) وقوف کاوقت ہونا۔ رکنِ وقوف (۱) حدودِ عرفات میں کسی جگہ وقوف کا اپنے وقت میں ہونا وقوف کا رکن ہے اگرچہ ایک لحظہ ہی ہو ، سوتے میں ہو یا جاگتے میں اور کھڑے ہوئے ہو یا بیٹھے یا چلتے ہوئے ہو ، نیت ہو یا نہ ہو ، عرفات کا علم ہو یا نہ ہو ۔ واجبات وقوفِ عرفات(۱) جو شخص دن میں غروبِ آفتاب سے پہلے وقوف کرے اس کو غروبِ آفتاب سے ذرا بعد تک وقوف کو دراز کرنا واجب ہے سننِ وقوفِ عرفات (تعداد۷)