عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
مَعْذِرَتِیْ وَتَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاَعْطِنِیْ سُؤْلِیْ وَتَعْلَمُ مَافِی نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اُِیْمَانًا یُّبَا شِرُ قَلْبِیْ وَیَقِیْنًا صَادِقًا حَتّٰی اَعْلَمُ اِنَّہ‘ لَا یُصِیْبُنِیْ اِلَّامَاکَتَبْتَ لِیْ وَرِضًا مِّنْکَ بِمَا قَسَمْتَ لِیْ اَنْتَ وَلِّی فِیْ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِا لصَّالِحُیْنَo دیگر ’’اَللّٰھُمَّ لَا تَدَعؒ لَنَا فِیْ مَقَامِنَا ھٰذَاذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہ‘ وَلَا ھَمًّااِلاَّ فَرَّجْتَہ‘ وَلَا حَاجَۃً اِلاَّ قَضَیْتَھَا وَیَسَّرْتَھَا فَیَسِّرْ اُمُوْرَنَا وَاشْرَحْ صُدُوْرَنَا وَنَوِّرْقُلُوْبَنَا وَاخْتِمْ بِالصَّالِحَاتِ اَعْمَالَنَا۔دیگر ’’ اَللّٰھُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ وَاَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِیْنَ غَیْرَ خَزَایَا وَلَا مَفْتُوْنِیْنِ0 اٰمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَo ‘‘مقام ابراہیم کو نہ ہاتھ سے استلام کرے اور نہ منہ سے بوسہ دے کیونکہ یہ فعل مکروہ ہے۔ ملتزم پر دعا کرنا : نماز طواف اور اس کے بعد کی دعا سے فارغ ہوکر ملتزم پر آئے، یہ حجر اسود اور بابِ کعبہ کے درمیان اڑھائی گز شرعی کے قریب بیت اﷲ شریف کی دیوار کا حصہ ہے، یہ دعا کی مقبولیت کاخاص مقام ہے یہ وہ مقام ہے جس سے رسول اﷲ ﷺ اس طرح لپٹ جاتے تھے جس طرح بچہ ماں کے سینہ سے لپٹ جاتا ہے پس جب ملتزم پر آئے تو اگر موقع ملے اس سے لپٹ جائے اور انشاء اﷲ العزیز موقع مل ہی جائے گا ، اپنا سینہ اور پیٹ اس سے لگادے اور کبھی دایا ں رخسار اور کبھی بایاں رخسار اس پر رکھے اور اور کبھی پورا چہرہ اس سے لگادے اور دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر ان کو بازوؤں سمیت بیت اﷲ شریف کی دیوار کے ساتھ لگا کر نہایت خشوع وخضوع سے خوب رورو کر دعائیں مانگے، جو دل میں آئے اور جس زبان میں چاہے دعا مانگے کوئی کمی نہ کرے اور یہ سمجھ کر مانگے کہ ربّ کریم کے آستانے پر پہنچ گیا ہوں اور اس کی چوکھٹ سے لگاکھڑا ہوں ، وہ میرے حال کو دیکھ رہا ہے اور میری آہ وزاری کو سن رہا ہے، یہاںتکبیر وتہلیل اور اﷲ تعالیٰ کی حمد وثنا اور اذکار پڑھے اوراول وآخر درود شریف بھی