عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عظمیٰ سے مشرف فرمایا ۔ وطن پہنچنے کے بعد غرباوفقرا اور ہمسایوں کے لئے حسبِ توفیق طعام تیار کراکر کھلانا مستحب ہے لیکن حد سے تجاوز نہ کرے، ریا کے لئے نہ ہو اور اس کے لئے قرض بھی نہ لے۔ اب ہمیشہ تادمِ زیست اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہے اور اچھے اعمال کی کوشش کرتا اور گناہوں سے بچتا رہے ، نیک کاموں میں زیادتی وترقی ہونا حج وزیارات کے قبول ہونے کی علامت ہے حجاج کا استقبال : جب کوئی شخص حج وزیارات سے واپس آئے تو اس کا استقبال کرنا اس سے ملاقات کرنا سلام ومصافحہ کرنا اور ان کے گھر پہنچنے سے پہلے یا جب ملاقات ہو اپنے لئے دعا کرانا صحابہ کرام ؓاور سلفِ صالحین کا طریقہ رہا ہے ، حاجی کی دعا قبول ہوتی ہے ۔ عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ جب حاجی سے ملاقات کرو تو سلام ومصافحہ کرو اور اس کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کے گناہ بخش دیئے گئے ہیں لیکن آج کل استقبال کرنے والوں کی طرف سے کچھ خرابیاں پیدا ہوگئی مثلاً بے جاشان وشوکت ، ریا اور فخر کااظہار ،کثرتِ ہجوم کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف پہنچنا، بے پردگی وغیرہ ان کاتدارک کرنا چاہئے ۔ (لباب وشرحہ وحیات وزبدہ مع عمدہ وغیرہا ملتقطاً) روزہ کا بیان روزہ کی فرضیت