عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مدینہ طیبہ سے وطن کی واپسی کے آداب جب مناسکِ حج وزیاراتِ مکہ معظمہ اور رسول اﷲ ﷺ کے روضہ اقدس ومسجدِ نبوی ﷺ اور دیگر مقاماتِ مقدسہ مدینہ منورہ کی زیارت سے فارغ ہوکر اپنے وطن کی طرف واپسی کا ارادہ ہوتو مستحب یہ ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ میںمحرابِ نبوی ﷺ میں یااُس کے قریب جہاں جگہ ملے دو رکعت نماز پڑھے اور جو چاہے دعا مانگے ، بعد ازاں مرقدِ اطہر ﷺ پر مواجہہ شریفہ میں حاضر ہوکر درودوغم اور گریہ وزاری کے ساتھ ادب واحترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے حسبِ سابق آنحضرت ﷺ پراور آپ کے ہر دو صحابہ کرام خلفائے راشدین پر سلام پڑھے ، پھر ان مقدس مقامات سے جدائی پر افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی تقصیرات اور غفلتوں پر نادم ہوکر توبہ واستغفار کرتے ہوئے دین ودنیا کی حاجتوں کے لئے اور حج وزیارات کے قبول ہونے اور اپنے اہل وعیال میں خیروعافیت کیساتھ پہنچنے کی دعائیں مانگے اور اپنے والدین ومشائخ، برادران واولاد، عزہ واقارب، احباب وہمسائیگان کے لئے اور جس جس نے دعا کے لئے کہا ہو ان سب کے لئے اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے بھی دعا کرے ، بعد ازاں کہے ’’ غَیْرُ مَوَدِّعٍ یَارَسُوْلَ اﷲِ صلی اﷲ علیہ وسلم‘‘ پھر الواداعی سلام پیش کرے وہوہذا:۔ ’’ اَلْوَدَاعُ یَارَسُوْلَ اﷲِ اَلْفِرَاقُ یَانَبِیَّ اﷲِ اَلْاَمَانُ یَاحَبِیْبِ اﷲِ لَاجَعَلَہُ اﷲُ تَعَالیٰ اٰخِرَ الْعَھْدِ لَا مِنْکَ وَلَا مِنْ زِیَارَتِکَ وَلَا مِنَ الْوُقُوْفِ بَیْنَ یَدَیْکَ الَّامِنْ خَیْرٍ وَّ عَافِیَۃٍ وَّ صِحَّۃٍ وَّ سَلَامَۃٍ اِنْ عِشْتُ اِنْشَائَ اﷲُ تَعَالیٰ جِئْتُکَ وَاِنْ مِّتُّ فَاَوْدَعْتُ عِنْدَکَ شَھَادَتِیْ وَاَمَانَتِیْ وَعَھْدِیْ وَمِیْثَاقِیْ مِنْ یَّوْمِنَا ھٰذَا اِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ وَھِیَ شَھَادَۃُ اَنْ لَّآاِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَہ‘ لَاشَرِیْکَ لَہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً اعَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمِ وَبَارِکْ عَلَیْہِo ‘‘ اس کے بعد قبلہ کی طرف رخ کرکے یہ دعا پڑھے :۔ ’’ اَللّٰھُمَّ یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ یَاحَنَّانُ