عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بکری واجب ہوگی جیسا کہ بیان ہوچکا ہے ۴؎ لباب المناسک میں وجوبِ بدنہ کی شرطوں میں عقل اور بلوغ کو بھی بیان کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ عقل وبلوغ کا شرط ہونا وجوب ِ بدنہ کی لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ تمام کفارات کے وجوب کی شرطیں ہیں ۵؎ جنایاتِ جماع کے بقیہ مسائل : (۱) اگر طوافِ زیارت جنابت (حدثِ اکبر) کی حالت میں کیا اس کے بعد جماع کیا پھر دونوں حدثوں سے پاک ہوکر طوافِ زیارت کااعادہ کیا تو اس پر دم واجب ہوگا اور اگر طوافِ زیارت کل یااکثر حصہ بلا وضو کیا یا طوافِ زیارت کا اکثر حصہ یعنی چار یا زیادہ چکردونوں حدثوں سے پاکی کی حالت میں کئے اس کے بعد جماع کیا تو اس پر کچھ واجب نہیں ہے خواہ اس نے اس طواف کا اعادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو ۶؎ (۲) اگر طوافِ زیارت کے چار چکر حطیم کے اندر سے گزرکر کئے پھر بعض کے قول کے مطابق حلق سے پہلے اور بعض کے قول کے مطابق مطلقاً یعنی حلق سے پہلے یا بعد میں جماع کیا تو اس پر بدنہ واجب ہوگا جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے، اور اگر طواف عمرہ ایسا کیا یعنی اس کے چار چکر حطیم کے اندر سے گزرکرکئے پھر جماع کیا تو اس کا عمرہ فاسد ہوجائے گا ، اس پر اس عمرہ کی قضا ایامِ تشریق کے بعد کرنا واجب ہے اور اس پر ایک بکری ذبح کرنا واجب ہے ۱؎ (۳) جس شخص کاحج فوت ہوگیا ہو اگر اس نے جماع کرلیا تو اس پر اسی احرام کاساتھ عمرہ کے افعال ادا کرنا واجب ہے اوراس پراحرام سے باہر ہونے سے پہلے جماع کرنے کی