عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ختنہ کرنا، مسواک کرنا، لبوں کے بال اور زیر ناف کے بال اور بغلیں صاف کرانا اور ناخن کٹانا، سرمنڈانا یا سارے سر پر بال رکھنا، اوربیچ میں مانگ نکالنا یعنی نصف بال دائیں طرف اورنصف بائیں طرف رہیں۔ مستحبات وسنن ِزوائد کا بیان اسلام میں مستحبات وسنن زوائد یہ ہیں: غسل جمعہ، غسل عیدین، غسل عرفہ، غسل احرام، سر میں خشک کنگھی پھیرنا، داڑھی میں تر کنگھی پھیرنا۔ جب دلہن پہلی مرتبہ گھر میں آئے تو دعوت ولیمہ کرنا یعنی دوست احباب اوررشتہ داروں کو کھانا کھلانا۔ سلام کہنا۔ مصافحہ کرنا، ضیافت قبول کرنا، چھینک حتی الامکان آہستہ آواز سے کہنا اورالحمد اللہ اونچی سے کہنا۔ بیمار کی مزاج پر سی کرنا جبکہ بیماری شیدید نہ ہو، اگر بیماری سخت ہو تو بیمار پر سی فرض کفایہ ہے، بالوں کو تیل لگانا اور خوشبو بھی لگانا، اچھا لباس پہننا کبھی کبھی آئینہ دیکھا، سبز اورسفید اورسیاہ پوشاک افضل ہے۔ پاجامہ پہننا۔ کالاموزہ پہننا۔ صافہ میں شملہ رکھنا، نیک اورپسندیدہ کام داہنے ہاتھ سے کرنامثلاً کھانا پینا لکھنا وغیرہ اورقرآن مجید، دینی کتب اور دوسری اشیاء لینا دینا، ناک ومنہ میں پانی ڈالنا وغیرہ۔ ناپسندید ہ کام بائیں ہاتھ سے کرنا مثلاً استنجا خواہ پتھر و ڈھیلے سے کرے یا پانی سے ناک سنکنا وغیرہ۔ کپڑوں ولباس کا بقدر کفایت چھوٹارکھنا کیونکہ لباس کاحاجت سے زیادہ لمبا رکھنا مکروہ ہے اور اس میں تکبر وناز پایا جاتاہے۔ جب چالیس سال کی عمر کو پہنچے تو ہاتھ میں لاٹھی (عصا) رکھنا۔ سوائے ممنوعہ و منکرہ موقوعوں کے ہرحا ل میں قبلہ کی طرف منھ کر کے بیٹھنا۔ عزیزوں اور دوستوں کی سوغات (تحفے) قبول کرنااور ان کو اس کا بدلہ دینا۔ مسلمانوں کی ضرورتوں میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنا۔ صدقے کی نیت سے حاجت سے زیادہ کسب کرنا۔ نیکوں، عابدوں، زاہدوں اور علما ء