عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسجد حرام کے علاوہ مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس یعنی منیٰ ومزدلفہ وعرفات وغیرہ میں بہت سی مساجد ہیں جو قابل زیارت ہیں ان میں سے مشہور یہ ہیں:۔ (۱) مسجد الرایہ : یہ مسجد جنت المعلیٰ کے راستہ میں عمارت آلِ جفالی کے مقابل بئر مطعم بن جبیر کے قریب واقع ہے اور اب جو دریہ ؔکے نام سے مشہور ہے ۱۰؎ روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے اس میں نماز پڑھی اور فتح مکہ کے روز اس جگہ اپنا جھنڈا نصب فرمایا ۱۱؎ (۲)مسجدؔ جِنّ : یہ وہ جگہ ہے جہاں جنوں نے رسول اﷲ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر قرآن شریف سُنا تھا یا یہ وہ جگہ ہے جہاں آنحضور ﷺ نے عبداﷲ بن مسعودؓ کو چھوڑا تھا اور ان کے گرد ایک خط کھینچااور فرمایا تھا کہ میرے واپس آنے تک اس دائرہ سے باہر نہ نکلنا واﷲ اعلم ۱۲؎ یہ مسجد مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ سے مشرق کی جانب مقبرئہ جنت المعلی کی قریب واقع ہے اور سورۃ الجن یہیں نازل ہوئی تھی ۱۳؎۔ (۳) مسجدؔ شجرہ : یہ مسجدجن کے بالمقابل واقع ہے ۱۴؎ ۔ (۴)مسجدِغنم : شاید اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس جگہ کے آس پاس بکریاں فروخت کی جاتی تھیں ۱؎ آج کل اس مسجد کو مسجد الاجابۃ کہتے ہیں ۲؎ یہ وادئ محصب کے پاس محلہ معابدہ میںواقع ہے ۳؎ ۔ (۵)مسجدِ باجیاد : أجیاد(ہمزہ کی زبر کے ساتھ ) مکہ معظمہ میں ایک پہاڑ ہے کہ جس میں تُبَّعْ اور اس کی قوم کے گھوڑے رہتے تھے ، اب وہاں مکہ معظمہ کاایک محلہ جِیاد (جیم کی زیر کیساتھ) آباد ہے ۴؎ ۔ (۶)مسجدِ جبل ابی قبیس : یہ مسجد جبلِ ابو قبیس پر واقع ہے ۵؎ اس کو مسجدِ بلالؓ اور مسجد انشقاق القمر بھی کہتے ہیں ۶؎ ۔ (۷)مسجدِ