عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
واجب ہوگا اوراگرکبھی منہ کو کپڑے سے ڈھانپ لیتی ہے اور کبھی کھول لیتی ہے اور اس طرح باربار حسبِ ضرورت پردے کے لئے کرتی رہے، اگرہردفعہ کپڑا اس کے چہرے کو ایک ساعتِ فلکیہ ( ایک گھنٹہ ) سے کم وقت تک لگا رہا تو ہر دفعہ کے لئے ایک مٹھی ( لپ) گندم صدقہ کرنا واجب ہے واﷲ اعلم ۵؎ اور اگر برقعہ یا نقاب وغیرہ کے اندر ایسی چیز کی آڑ دے لے جس کی وجہ سے برقعہ وغیرہ کا کپڑا اس کے چہرہ سے مس نہ کرے تو جائز ہے اوراس کا کوئی مضائقہ نہیں ۶؎ بلکہ ایسا کرنا مستحب یا واجب ہے یعنی مَحرم مرد کے سامنے پردہ کے لئے ایسا کرنا مستحب ہے اور غیر مَحرم مرد کے سامنے ایسا کرنا واجب ہے ۷؎ بدن سے بال دُور کرنا بدن سے بال دور کرنے کے بارے میں اصل یہ ہے کہ اگر احرام کھولنے کے وقت سے پہلے بدن کے کسی ایسے عضو سے بال مونڈے جس کے بال عادت کے طور پر مونڈے جاتے ہیں مثلاً سر یا بغل کے بال تو اس پر دم واجب ہوگا اوراگر ایسے عضو کے بال مونڈے جس کے بال عادت کے طور پر مونڈے نہیں جاتے مثلاً سینہ وپنڈلی تو صدقہ واجب ہوگا اور یہی اَوجہ ہے ۸؎ سراور ڈاڑھی کے بال مونڈنا : (۱)بال مونڈنا، کترنا اُکھاڑنا ، بال صفا پوڈر وغیرہ سے دُور کرنا ،توڑ نا، جلانا وغیرہ سب کا ایک ہی حکم ہے ۹؎ یعنی بال خواہ استرے سے مونڈے یا کسی اور طرح سے دُور کرے اور خواہ اپنے اختیار سے ہو یا بغیر اختیار کے ہر حال میں یکساں حکم ہے پس اگرمحرم نے اپنے بالوں کو