عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قیاس ہیں، کھانا پینا، آرام،خوشی، جماع، لذت وغیرہ بہشتیوں کو بہت حاصل ہوگا اور جو چیز چاہیں گے اسی وقت ان کے سامنے موجود ہوگی مثلا ً اگر کسی پرند کو دیکھ کر اس کا گوشت کھانے کو جی چاہے گا تو اسی وقت اس کا بھنا ہوا گوشت اس کے پاس آجائے گا۔ اگر پانی وغیرہ کی خواہش ہو گی تو کوزے خود بخود ہا تھ میں آجائیں گے۔ ان میں ٹھیک اندازے کے مطابق پانی، دودھ، شراب اور شہد ہوگا کہ ان کی خواہش سے ایک قطرہ کم نہ زیادہ۔ پینے کے بعد وہ کوزے خود بخود جہاں سے آئے تھے وہاں چلے جائیں گے علیٰ ہذا لاقیاس۔ اور ا ان کی لذت دنیا وی وہ لذتوں سے سینکڑوں گنا زیادہ اور بے ضرر ہوگی۔ جتناکھائیں گے سیری نہ ہوگی اور کھانا بھی کم نہ ہوگا۔ میووں کی شکل اگرچہ دیکھنے میں ایک جیسی ہوگی مگر مزہ مختلف ہوگا۔ وہاں نجاست، گندگی، پاخانہ پیشاب، تھوک رینٹھ۔ کان کا میل اور بدن کا میل وغیرہ ہرگز نہ ہوں گے۔ بلکہ خواہ کتنا ہی کھائیں ایک خوشبو دار فرحت بخش ڈکار آئے گی یا فرحت بخش خوشبو دار پسینہ آئے گا اور کھانا پینا ہضم ہو کر سب بوجھ اور گرانی دور ہوجائے گی اور ڈکار اور پسینے کی خوشبو مشک اور کافور سے زیادہ ہوگی ہر شخص کو سو آدمیوں کے کھانے پینے اور جماع کی طاقت دی جائے گی اور کوئی جنتی اولاد کی خواہش کرے گا تو اس کو فورا ًایک ساعت میں تمام منازل حمل، وضع حمل اور پوری عمر ( یعنی تیس سال کی ) طے ہو کر خواہش کرتے ہی یہ مراد حاصل ہوجائے گی۔ اگر کوئی چاہے گا کہ سورای پر سوارہوں تو اس کو اسی وقت ایسی چالاک سواری ملے گی جو سوار کو لیکر ایک پل بھر میں صد ہامنازل تک لے جائے گی۔ ہروقت زبان سے تسبیح وتکبیر وتحمید بقصد وبلاقصد مثل سانس کے جاری ہوگی، کم سے کم ہر شخص کے سرہانے دس ہزار خادم کھڑے ہوں گے۔ خادموں میں ہر ایک کے ایک ہاتھ میں چاندی کا پیالہ ہوگا اور دوسرے میں سونے کا اور ہر