عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گا تو کراہت کے ساتھ صحیح ہوجائے گا اور اس پر اس دوگانہ کا توڑدینا اور کامل وقت میں اس کو قضا کرنا واجب ہوگا پس اگر اس دوگانہ کو نہ توڑا اور اس کو پورا کرلیا تو اگر اس کو مکروہ ِ تنزیہی وقت میں ادا کیا ہے تو اس کا اعادہ کرنا مستحب ہے اور اگر مکروہ تحریمی وقت میں ادا کیا ہے تو اس کا اعادہ کرنا واجب ہے، پس طلوعِ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے سے ذرا پہلے تک خواہ فرض نماز سے پہلے ہو یا بعد میں اور اسی طرح نمازِ عصر کے بعد دھوپ کا رنگ متغیر ہونے سے ذرا پہلے تک اگرچہ عرفات میں ہو جبکہ ظہر و عصر کی نماز کو جمع کیا ہو، اگر دوگانہ طواف شروع کیا تو منعقد ہوجائے گا لیکن اس کا توڑ دینا اور کامل وقت میںقضا کرنا واجب ہوگا اور اگر اس کو نہ توڑا بلکہ پورا کرلیا تو کامل وقت میں اس کا اعادہ واجب ہے یہی ارجح واصح ہے اور یہ حکم ہر اس نماز کے لئے ہے جو کراہتِ تحریمہ کے ساتھ ادا کی جائے کہ اس کا اعاد ہ واجب ہے اور اگر کراہتِ تنزیہیہ کے ساتھ ادا کی جائے تو اس کا اعادہ مستحب ہے بلا خلاف اور غروبِ آفتاب کی بعد سے مغرب کی نماز ادا کرنے سے پہلے تک دوگانہ طواف وغیرہ کوئی دوسری نماز ادا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے(لیکن اگر امام جماعت شروع کرنے میں اتنی دیر کرتا ہے جس میں شافعی وغیرہ حضرات دوگانہ نماز ادا کرتے ہوں تو اس وقفہ میں دوگانہ طواف پڑھ لینا مکروہ نہیں ہوگا، مؤلف) اور جب امام اپنے حجرہ سے کسی قسم کے خطبے کے لئے خصوصاً جمعہ کے خطبہ کے لئے نکلے یا اگر حجرہ نہ ہو تو خطبہ کے لئے اپنی جگہ سے منبر پر چڑھنے کے لئے کھڑا ہوتواس وقت نماز شروع کرنا مکروہ تحریمی ہے اور خطبہ سے فراغت کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے اور عیدین کی نماز سے کچھ پہلے اور فرض نماز کی تکبیر اقامت شروع ہونے کے وقت جبکہ صف میں شامل ہوکر یا صف کے پیچھے بلا حائل نماز پڑھے اور امام کے فرض نماز شروع