عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نقل ہے کہ حساب کے بعد مومن جنت کی طرف روانہ ہوں گے۔ اول چشمہ رضوان پر پہنچیں گے، اس میں تمام مومنن غسل کریں گے جس کی وجہ سے ان کے چہرہ کارنگ چودہویں رات کے چاند کی مانند چمکنے لگے گا اور بدن صاف ہوکر ان کی خوبصورتی بے حد ہوجائے گی ہرایک یوسف ثانی معلوم ہوگا۔ عورتیں بھی کمال درجہ زیب وزینت والی ہوجائیں گی کہ حورانِ بہشتی بھی ان کا جمال دیکھ کر رشک کریں گی۔ اگر ان عورتوں کی ایک انگلی بھی یہاں آجائے تو تمام جہاں مشرق سے مغرب تک روشن ہوجائے۔ بعد ازاں تمام اُمتیں صف بستہ کی جائیں گی، اُمت محمدیہ علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام اَسّی صفوں میں اور باقی انبیاء کی اُمتیں چایس صفوں میں ہوں گی ہر ایک امت کو ایک بلند نشان ملے گا اور نشان ِمحمدی سب سے پسندیدہ ہوگا۔ بہشتیوں کے استقبال کے لئے ایک لاکھ فرشتے نورانی معطر تھال لے کر آئیں گے۔ اور ہر ایک اہل بہشت کے لئے چست وچالاک زیب وزینت والے براق ملیں گے اور عورتوں کو بڑے بڑے نورانی اونٹ ملیں گے جن کے کجاووں میں وہ بیٹھیں گی ہرایک کے سر پر تاج ہوگا یہ سب ان کے نیک اعمال کی جزا ہے اور ہر ایک کو ستر ستر خاص حلے ملیں گے جن میں سے جسم کا تمام بشرہ نظر آئے گا اور وہ ہر ہر گھڑی میں اپنا رنگ بدلیں گے۔ سب سے پہلے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امت بہشت کی طرف روانہ ہوگی اس کے بعد باقی امتیں آگے پیچھے چلیں گی اور فرشتے نورانی معطر طشت ( تھال ) آنحضرت ﷺ کے سامنے پیش کریں گے پھر دوسرے انبیاء علیہم السلام کو پھر دیگر لوگوں کو پیش کریں گے۔ سب سے آگے نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم تشریف لے چلیں گے اور ستر ہزار فرشتے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ہمراہ ہم رکاب ہوں گے اور دس کروڑ خوش الحان غلمان خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھتے ہوں گے۔ جنت میں ہر طرف خوشی کے شادیانے بجیں