عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲۷) ایسا شعر پڑھنا اور بنانا جس میں کوئی گناہ کی بات نہ ہوجائز ہے جس شعر میں بُرائی اور گناہ کی بات ہوبنانا اورپڑھنامطلقاً ناجائز وبُرا ہے خواہ احرام کی حالت میں ہو یا نہ ہو اور احرام کی حالت میں سخت حرام ہے لیکن اس پر کوئی جزا لازم نہیں ہوگی مگر یہ کہ اس کو اس گناہ سے توبہ واستغفار کرنی چاہئے کیونکہ یہ داخل فسوق ہے ۵؎ (۲۸)احرام کی حالت میں اپنایا کسی دوسرے کا نکاح کرنا خواہ اصالتاً ہو یا نیابتاً ہمارے نزدیک ہر طرح جائز ہے بخلاف امام شافعی ؒ کے کہ ان کے نزدیک احرام باقی رہنے کی حالت میں اپنا یا کسی دوسرے کا نکاح کرنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے اگرچہ حج کی سعی سے پہلے ہو ۶ ؎ لیکن جماع اور اس کے محرکات کرنا ہمارے نزدیک بھی جائز نہیں جیسا کہ محرمات میں بیان ہوا (مؤلف) (۲۹)احرام والے کے لئے اونٹ، گائے ،بکری،بھیڑ، مرغی اورگھریلو بطخ کو ذبح کرنا (اور اس کا گوشت کھانا ) جائز ہے لیکن جنگلی بطخ کو ذبح کرنا جائز نہیں کیونکہ وہ شکار ہے ۷؎ خشکی کے اس شکار کا گوشت کھانا احرام والے کے لئے جائز ہے جس کو کسی بغیر احرام والے شخص نے حِلّ میں شکار کیا ہو اوراس نے ذبح کیا ہو، احرام والے نے اس میں کسی قسم کی شرکت نہ کی ہو ۸؎ (۳۰)احرام والے کے لئے موذی جانوروں مثلاً چھپکلی، گرگٹ ، سانپ ، بچھو، مکھی ،مچھر ،کھٹمل، پسو(بھِڑ، چیل، مردار خور کوا وغیرہ،معلم) کو مارنا جائز ہے ۹؎ (۳۱) مداس یعنی عربی جوتا (تسمے دار چپل) اور مکعب یعنی ہندی جوتا پہننا جائز ہے جبکہ وہ کعب (وسط پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی) سے نیچے ہو یعنی ہر وہ چیز پاؤں میں پہننا جائز ہے جو