عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲۲)اپنے سر پر دیگ، لگن (بڑا طشت) طباق، رکابی، دیگچی ، چارپائی، خوانچہ، بوری، تختہ اور دروازہ وغیرہ اُٹھانا جائز ہے یعنی جس چیز سے عادۃً سر کو ڈھانپنے کا قصد نہیں کیا جاتا اس کو سر پر رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اگرچہ وہ تمام سر کو ڈھانپ لے بخلاف کپڑوں کو سر پر اٹھانے کے اگرچہ وہ کسی تھیلے یا گھٹڑی (بقچہ) میں ہوں کیونکہ یہ سر کو ڈھانپنا ہوجائے گا ۴؎ اور اس عبارت میں بقچہ(تھیلہ یاگٹھڑی) کو مطلقاً ذکر کیا ہے لیکن اس میں یہ قید ہونی چاہئے کہ اگر بقچہ ایسا سخت بندھا ہوا ہوکہ اس سے سر ڈھانپنا حاصل نہ ہوتا ہو تو اس کے سر پر اٹھانے میں کوئی کراہت نہیں ہے اوراس پر کوئی جزا بھی لازم نہیں آتی لیکن اگر اس قدر سخت بندھا ہوا نہ ہو بلکہ ڈھیلا بندھا ہوا ہو جس سے سر ڈھک جاتا ہو تو اس کا سر پراُٹھانا مکروہ ہے اور اس صورت میں اس پر جزا لازم آئے گی کیونکہ یہ سر کا ڈھانپنا ہوجائے گا پس اس بات سے غفلت نہیں کرنی چاہئے ۵؎ لیکن افضل یہ ہے کہ دیگ وطبق وتھال وغیرہ مذکورہ بالااشیاء کو بھی اپنے سر پر نہ اٹھائے ۶؎ (۲۳) ایسی غذا کھانا جس میں خوشبو ملی ہوئی ہو اور خوشبو ملانے کے بعد اسکو آگ پر پکایا گیا ہو بلاکراہت جائز ہے اگرچہ اس میں سے خوشبو آتی ہو، اسی طرح اگر خوشبو ملی ہوئی غذا کو آگ پر نہیں پکایا گیا لیکن خوشبو اجزا کے اعتبار سے مغلوب ہے تو اس کا کھانا جائز ہے کیونکہ وہ مستہلک کی مانند ہے لیکن اگر اس میں سے خوشبو آتی ہوتو اس کا کھانا مکروہ ہے اور خوشبو نہ آتی ہو تو مکروہ بھی نہیں ہے، اسی طرح جس خالص خوشبو کوآگ نے متغیرکردیا ہو اس کے کھانے میں کوئی کراہت نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کچھ لازم ہے اگرچہ اس میں سے خوشبو آتی ہو اس لئے کہ وہ مستہلک ہوگئی ہے ۷؎۔ سادہ پان بِلاالائیچی ولونگ وخوشبودار تمباکو کے کھانا جائز ہے اور لونگ یا الائچی یا خوشبودار تمباکو کو ڈال کر