عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر کثرت سے درود بھیجے۔ اور جو شخص جان کر مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں اس خیال سے رہے تاکہ وہاں وفات پائے۔ کافروں اور مشرکوں کے لئے آپ کی یا کسی اور کی شفاعت بالاتفاق نہ ہوگی۔ بعض گنہگار مسلمانوں کے لئے بھی آپ کی شفاعت نہ ہوگی جیسا کہ آپ نے فرمایاکہ قدریہ مرجہۂ کیلئے میری شفاعت نہ ہوگی۔ ظالم بادشاہ کی بھی شفاعت نہ کروں گا اور شرع سے تجاوز کرنے والے کی بھی شفاعت نہ کروں گا۔ اگر اس ارشاد کو ظاہر پر محمول کیا جائے توا ہل کبائر میں سے یہ لوگ مستثنیٰ کئے جائیں گے۔ یا یوں کہا جائے گا کہ ان کی ترقی درجات کیلئے شفاعت نہ ہوگی۔ فائدہ: نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ میری اُمت سے ستر ہزار آدمی بے حساب جنت میں داخل ہوں گے اور اُن کے طفیل میں ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار اور ربّ عزو جل ان کے ساتھ تین جماعتیں اور دے گا، معلوم نہیں کہ ہر جماعت میں کتنے آدمی ہوں گے اس کا شمار وہی جانے۔ تہجد پڑھنے والے بغیر حساب جنت میں جائیں گے۔ اس اُمت میں ایساشخص بھی ہوگا جس کے ننانوے دفتر گناہوں کے ہوں گے اور ہر دفتر اتنا بڑا ہوگا جہاں تک کہ نگاہ پہنچے وہ سب کھولے جائیں گے رب عزوجل فرمائے گا ان میں سے کسی امر کا تجھے انکار تو نہیںہے میرے فرشتوں کراما ً کاتبین نے تجھ پر ظلم تو نہیں کیا ؟ وہ عرض کرے گا، نہیں اے رب ! اللہ تعالی فرمائے گا تیرے پاس کوئی عذر ہے ؟ عرض کرے گا نہیں اے رب ! اللہ تعالی پھر فرمائے گا ہاں تیری ایک نیکی ہمارے حضور میں ہے اور تجھ پر آج ظلم نہ ہوگا اس وقت ایک پرچہ جس پر اَشھَدُ اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُہ‘ وَرَسُولُہٗ لکھا ہوگا نکالاجائے گا اور حکم ہوگا جا تلوا۔ وہ عرض کریگا اے رب ً! یہ پرچہ ان دفتروں کے سامنے کیاہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا تجھ پر ظلم نہ ہوگا پھرا یک پلے میں یہ سب دفتر رکھے جائیں