عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گے اور ایک میں وہ پرچہ، پس وہ پرچہ ان دفتروں سے بھاری ہوجائے گا ‘‘ بیشک اس کی رحمت کی کوئی انتہانہیں جس پر رحم فرمائے تھوڑی چیز بھی بہت ہے۔ بعض سے خفیتہً حساب لیا جائے گا اور ستاری فرماکربخشدیا جائے گا اور کسی سے سختی کیساتھ ایک ایک چیز کی باز پرس ہوگی اور عذاب میں ڈالا جائے گا۔ بعض کافر ایسے بھی ہوں گے کہ جب نعمتیں یاد دلا کر اُن سے فرمائے گا کہ تونے یہ کیا کیا؟ وہ عرض کرے گا کہ میں تجھ پر اور تیری کتاب اور تیرے رسولوں پرایمان لایا، نماز پڑھی۔ روزے رکھے، صدقہ دیا اور ان کے علاوہ جہاں تک ہوسکے گا اپنے نیک کاموں کا ذکر کرے گا۔ ارشاد باری تعالی ہوگا اچھا تو ٹھہر جاتجھ پر گواہ پیش کئے جائیں گے۔ یہ اپنے جی میں سوچے گا مجھ پر کون گواہی دیگا۔ اس وقت اس کے منہ پر مہر کر دی جائے گی اور اعضاء کو حکم ہوگا کہ گواہی دو، تب اس کے ران، ہاتھ، پاؤں، گوشت پوست اور ہڈیاں سب گواہی دیں گے کہ یہ تو ایساتھا ایساتھا اور اس کو جہنم میں ڈال دیاجائے گا اَلیَومَ نَختِمُ عَلٰی اَفوَاھِھِم وَتُکلَّمُِنَا اَیدِیھِم وَتَشھَدُ اَرجُلُھُم بِمَا کَانُو یَکسِبُونَ ( یٰسٓ : ۶۵) ’’آج ہم ان کے منھ پر مہر لگادیں گے اور انکے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے‘‘۔ یہ قیامت کا دن کہ حقیقتاً قیامت کادن ہے جو پچاس ہزار برس کا دن ہے جس کے مصائب بے شمار ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کے جو خاص بندے ہیں ان کے لئے یہ دن اس قدر ہلکا کردیاجائے گا معلوم ہوگا کہ اس میںا تنا وقت صرف ہوا ہے جتنا ایک وقت کی نماز فرض میں صرف ہوتا ہے بلکہ اس سے بھی کم، یہاں تک کہ بعضوں کے لئے تو پلک جھپکنے میں سارا دن طے ہوجائے گا وَمَآ اَمرُ السَّاعَۃِ اِلَّا کَلَمحِ البَصَرِاَوھُوَ اَقرَبُ (النحل :۷۷) اور قیامت کا معاملہ بس ایساہوگا جیسے آنکھ جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلدی )