عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لئے کہ دلیلوں کا سمجھنا ہر شخص کا کام نہیں اور اصل مقصد مسائل کا جاننا ہے کہ نہ دلائل کا، دلا ئل کا جاننا علماء کا کام ہے۔وہ فقہ واصول فقہ کی بڑی کتابوں میںدیکھ لیتے ہیں، اس قسم کی کتابیں ان کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ عاجزخود بھی اس سے بے بضاعت ہے۔ اختلافات فقہا میں مفتیٰ بہ ومعتمد مذہب لکھنے کابھی التزام کیا گیا ہے اور ضعیف قول کہیں صراحتًہ اور کہیں اشارۃً درج ہے،مثلاً یہ کہنا کہ یہی صحیح ہے کہ اس کے بالمقابل بھی قول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ ہر مسئلہ کواپنی جزئیات متفرعہ کے ساتھ پوری وضاحت سے لکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ مسئلہ پوری طرح واضح ہوجائے۔ حتی الامکان مستند کتب مثلاً عالمگیری، شامی،درمختار، مراقی الفلاح وطحطاوی، بحر الرائق، نور الایضاح محشی اور دیگر کتب مروجہ اردو عربی سے مسائل کو پوری پوری احتیاط اور صحت کے ساتھ نقل کیا گیا ہے، حوالہ جات کی کمی رہ گئی ہے جو آئندہ انشاء اللہ طبع ثانی میں درج کردئیے جائیں گے۔ جہاں کہیں عبارتوں میں اغلاق وابہام تھا۔ ان کو بھی اپنی سمجھ کے مطابق حل کرنے اور اغلاق وابہام دور کر کے واضح طور پر مسئلے کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپنی بے علمی وکم مائیگی کے باوجود اس اہم واعظم کام کی طرف جسارت کرنا میرا منصب نہیں تھا لیکن ثواب دارین کی حرص دامن گیر ہوئی اور اللہ تعالیٰ کی امدادونصرت کے بھروسے پر کام شروع کر دیا۔ دیر تو بہت ہو گئی مگر اللہ پاک نے اپنے فضل وکرم سے یہ کچھ کرا دیا ہے جو ہدیۂ ناظرین ہے۔ اہلِ علم حضرات سے گزارش ہے کہ اگر کتاب ہذا میں کوئی مسئلہ اپنی تحقیق کے خلاف پائیں تو مستند کتب فقہ کی طرف مراجعت کے بعد کتاب ہذا کی غلطی پر اس عاجز کو ازراہِ کرم مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں ان کی اصلاح کی جاسکے اور اگر کوئی زیادہ غلطیاں