عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوئیں جن کا اصلاح نامہ طبع اول کی کتب کے ساتھ شائع کرنا ضروری ہو تو وہ بھی کیا جاسکے کیونکہ باوجود نہایت کوشش واحتیاط کے اغلاط کا رہ جانا بشری تقاضا ہے اور اس عاجز کی علمی کمزوری اس پر مستزادہے۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک خاکسار کی اس حقیر محنت کو ہر قسم کی ظاہری وباطنی کو تاہیوں اور ریا ونمود وغیرہ کی برائی کی معافی کے ساتھ شرف قبولیت بخشے اور تمام مسلمانوں کو بالعموم اس سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے آمین، اور کوتاہیوں اور خامیوں پرآگاہی نصیب فرماکر بعد اصلاح وترمیم طبع ثانی کی توفیق بخشے،آمین۔ وما توفیقی الا باللّٰہ العلی العظیم، علیہ توکلت والیہ انیب، ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا انک انت التواب الرحیم، وصلے اللہ تعالیٰ علٰی خیر خلقہ ونور عرشہ سیدنا ومولانا محمدن المصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰٰ علیہ والہ ٰ واصحابہ واتباعہ وبارک وسلم ـ احقر ولاشی ء ذرۂ بے مقدار خاکسار زوار حسین عفا اللہ عنہ وغفرلہ ولوالدیہ حال مقیم خیر پور ٹامیوالی۔ ڈاک خانہ خاص، ضلع بھاولپور ۱۵ ذیقعدہ ۱۳۸۴ھ