عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
توپھر یہ شوق تازہ ہوا اور سابقہ مسودے کی نظر ثانی شروع کر دی اور ساتھ ساتھ ایک سوبیس صفحات تک کتابت بھی کر چکا تھا کہ پھر یہ کام التوا میں پڑگیا۔ پھر ایک عرصے کے بعد شروع کیا اور ایک سوبیس صفحات کتابت شدہ حصے کو طبع کراکر بھی رکھ لیا لیکن ہر دفعہ درمیان میں ایسے موانعات حائل ہوتے رہے کہ تاحال اس کی تکمیل اور طباعت واشاعت کے مراحل طے نہ ہوسکے۔اب جبکہ نظر ثانی کے بعد کتاب الصلوٰۃ تک مسودے کی تکمیل ہوچکی ہے اور اس کی کتابت بھی ہورہی ہے توارادہ ہوا اور احباب کے مشورے سے طے پایا کہ چونکہ ابتدائی کتابت شدہ کاپیاں کافی عرصے کی ہو چکی ہیں اور ان کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے نیز طبع شدہ اجزابھی پرانے اور خراب ہوتے جارہے ہیں اس لئے جہاں تک جلدی ہوسکے اس کا ابتدائی حصہ جس کو کتاب ہذا کا حصہ اول قرار دیا جائے کتاب الطہارۃ پر ختم کرکے چھپوالیا جائے اور دوسرا حصہ کتاب الصلوٰۃ کی تکمیل پرختم کر دیا جائے۔ اس طرح جو کاپیاں اور طبع شدہ اجزا خراب ہو تے جارہے ہیں محفوظ ہو کر ناظریں تک پہنچ جائیں گے اور پھر دوسرا حصہ بھی جلدی طبع ہوکر اشاعت پذیر ہوسکے گا۔ نیز کتاب ہذا کے حصہ اول کو کتاب الصلوٰۃپر ختم کرنے سے ضخامت بھی بہت زیادہ ہوجاتی اس لئے اس کو دو حصوں میں کرنامناسب معلوم ہوا۔ اس کتا ب میں حتیٰ الوسع یہ کوشش کی گئی ہے کہ عبارت بہت آسان ہو کہ کم علم والے مرد عورتیں اور بچے بھی سمجھ سکیں اور فائدہ حاصل کرسکیں پھر بھی بہت سی جگہ مجبوراًبعض اصطلاحات استعمال کرنی پڑی ہیں اس لئے عوام کو ضروری مواقع میں علماء سے سمجھنے کی ہر وقت ضرورت ہے۔ اکثر وبیشتر مسائل کی مختصر آسان تعلیمات بھی لکھ دی ہیں تاکہ اہل علم حضرات بھی استفادہ کرسکیں لیکن مشکل اور طویل مباحث ودلائل سے پرہیز کیا ہے، اس