عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نکالنی واجب ہوگی (مؤلف) اس کی مثال یہ ہے کہ دو کنوئوں میں سے ہر ایک میں ایک ایک چوہا مرگیا جس کی وجہ سے ہر ایک میں سے بیس ڈول نکالنے واجب ہوئے پھر ان میں سے ایک کنوئیں سے دس ڈول کر دوسرے کنوئیں میں ڈال دئیے گئے تو دوسرے کنوئیں سے بیس ڈول نکالنا واجب ہے اور اگر اس ایک کنوئیں سے ایک ڈول نکال کر دوسرے کنوئیں میں ڈال دیاگیا تب بھی یہی حکم ہے کہ دوسرے کنوئیں سے بیس ڈول نکالنا واجب ہو گا۔ (فتح و بحر) اگر دوکنوؤں میں سے ہر ایک سے بیس ڈول نکالنا واجب ہو پھر ا ن میں سے ایک کنوئیں سے بیس ڈول نکال کر دوسرے کنوئیں میں ڈال دئیے گئے تو دوسرے کنوئیں سے بھی بیس ڈول نکالناواجب ہے اور اگرایک کنوئیں سے بیس ڈول نکالنا واجب ہوا اور دوسرے کنوئیں سے چالیس ڈول نکالنا واجب ہوا پھر ان میں سے ایک کنوئیں سے اس قدر ڈول نکال کر دوسرے کنوئیں میں ڈال دئیے گئے جتنے اس سے نکالنے واجب تھے تو اس دوسرے کنوئیں سے چالیس ڈول نکالے جائیں (بدائع) اور اسی طرح اگر تین کنوؤں میں سے ہر ایک میں مثلاً ایک چوہا مر گیا جس کی وجہ سے ہر ایک کنوئیں سے بیس ڈول نکالنا واجب ہے پس ان میں سے دو کنوئوں سے قدر واجب یعنی بیس بیس ڈول پانی نکال کرتیسرے کنوئیں میں ڈال دیا تو تیسرے کنوئیں سے چالیس ڈول نکالے جائیں۔ (یہ ایسا ہو گویا کہ تیسرے کنوئیں میں تین چوہے مرے ہیں اور تین چوہے ایک مرغی یا بلی کے حکم میںہیں اس لئے تیسرے کنوئیں سے چالیس نکالنے واجب ہوں گے بخلاف پہلی صورت کے جس میں ہے کہ دو کنوؤں سے بیس ڈول نکالنا واجب ہوا ان میں سے ایک کنوئیں سے بیس ڈول نکال کردوسرے کنوئیں میںڈال دئیے تو دوسرے سے بھی بیس ہی ڈول نکالناواجب ہو گا اس لئے کہ یہ ایسا ہوا گویا دوسرے کنوئیں میں دوچوہے مرے ہیں اور دوچوہے ایک