عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رسولوں میںسے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے‘‘ لیکن نام لے کرکسی کو کسی پر فضیلت نہیں دینی چاہئے کیونکہ فضیلت کے مرتبوں کی تفصیل شرع شریف سے ثابت نہیں۔ لاَنُفَرِّقُ بَینَ اَحَدٍ مِن رُّسُلِہٖ (بقرہ : ۲۸۵) ’’ہم تفریق نہیں کرتے کسی کو اس کے پیغمبر وں میں سے‘‘ ہمارے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تما م، انسانوں اور جنوں کے نبی ہیں اور قیامت تک ہونے والے انسانوں اور جنوں کے نبی ہیں، فرشتے،اہل ِجنت (حور وغلمان )اور کل ارواح، حیوانات، زمین وآسمان، درخت، پتھر، دریا اور پہاڑ وغیرہ تمام مخلوقات بھی آ پ کی رسالت کے شاہد ہیں، چنانچہ احادیث شریفہ میں ہے کہ بھیڑیوں درختوں، جڑی بوٹیوں، پہاڑوں اور پتھروں وغیرہ نے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دی ہے، آپ کی شریعت پہلی تمام شریعتوں کی ناسخ ہے اور آ پ کی شریعت قیامت تک جاری رہے گی، آپ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں، آپ کے معجزات تمام پیغمبروں کے معجزات سے زیادہ ہیں، آپ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے جو قیامت تک باقی رہے گا۔ آ پ کو شب معراج میں، اللہ تعالیٰ نے جسدِاطہرکے ساتھ آسمانوں پر بلایا اور جنت ودوزخ کی سیر کرائی اور وہ مقام قرب عطا فرمایا جو نہ کبھی کسی کوحاصل ہو ااور نہ ہوگا۔آپ کے اخلاق وعادات نہایت اعلیٰ درجے کے تھے۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی گزشتہ اور آئندہ باتوں کا علم عطا فرمایا، جن کی آپ نے اپنی اُمت کو خبر دی ہے، آپ کواللہ تعالیٰ نے اپنی تمام مخلوق سے زیادہ علم عطا فرمایا تھا،مثلاً علم مبداء و معاد (دنیا کی ابتدا اور آخرت کا علم ) تہذیب اخلاق، تدبیر منزل، سیاست مدن، تطہیر بدن، تزکیہ باطن، راستبازی، امانت داری، صلہ رحمی، رحمت ورافت، مروّت وتواضع،علم وحلم، سخاوت، شجاعت، عبادت ریاضت، زہد، تقویٰ، عفت، عدالت، الفت، وفا، دیانت، تسلیم، تذکیر، ثبات، ہمت، تسکین، تحمل، رقت، حیا، رفق، صبر،