عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برش بلا شبہ مصنوعی ریشوںکا ہوتو اس کا ستعمال جائز ودرست ہے مگر اس سے مسواک کی فضیلت حاصل نہیں ہوگی لیکن اگر مسواک نہ ہونے کی صورت میں مسواک کی نیت سے برش استعمال کیا جائے تومسواک کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔ (فضائل مسواک وکفایت المفتی وفتاوی رحیمیہ مترتباً) (۲) منجن کااستعمال جائز ہے لیکن محض منجن پر اکتفا کرلینے سے مسواک کی فضیلت حاصل نہ ہوگی اس لئے منجن کے ساتھ مسواک کااہتمام بھی کرنا چاہئے (فضائل مسواک) اصل سنت درخت کی مسواک ہے وہ اگر میسر نہ ہویا دانت نہ ہوں یا دانت یا مسوڑھوں کی خرابی کے باعث مسواک کرنے سے تکلیف ہوتی ہو تو ضرورۃ ًہاتھ کی انگلیوں یا موٹے کھردرے کپڑے سے یامنجن یاٹوتھ پیسٹ یا برش سے مسواک کا کام لیا جاسکتا ہے یعنی مسواک کی نیت سے ان کااستعمال مسواک کے قائم مقام ہوجائے گا (مولف) مگر مسواک کے ہوتے ہوئے مذکورہ چیزیں مسواک کی سنت اد اکرنے کے لئے کافی نہیں اور مسواک کی سنت کا پورا اجر حاصل نہ ہوگا (فتاوی رحیمیہ) (۳) احناف کے نزدیک روزے کی حالت میں زوال سے پہلے اورزوال کے بعد مسواک کا استعمال جائز ودرست ہے خواہ مسواک تر ہویا خشک ہو (ع وغیرہ من کتاب الصوم) (۴) بلا اجازت کسی کی مسواک استعمال کرنامکروہ ہے (؟) (۵) احرام کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے (فضائل مسواک عن کتاب ا لآثار) (۶) اگر مسواک کرنے سے خون نکلنے لگے یا کوئی اور مرض پیدا ہوجائے تو ایسی صورت میں مسواک کرنا مستحب نہیں ہے (؟) (۷) غسل میں بھی مسواک کرنا سنت ہے (ش وفضائل مسواک) (۸) نابالغ بچوں کوبھی مسواک استعمال کرانی چاہئیے تاکہ ان کو عادت ہوجائے۔ (فضائل مسواک عن نووی)